نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور نےکہا ہے کہ غیر ملکی فلمسازوں کے لئے ویزے کا زمرہ حکومت کی طرف سے کیا جانے والا ایک قدم ہے تاکہ ملک میں ان کے داخلے سے متعلق معاملات کو سہل بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ فلم ویزا اور فلم فیسلٹیشن آفس (ایف ایف او) دونوں کا مقصد یہ رہا ہے کہ ہندستان کو دنیا میں فلم کے ایک پرکشش مقام کے طور پر فروغ دیا جائے ۔ وزیر موصوف نے یہ بات روسی فیڈریشن کے ٹیلی کوم اور ذرائع ابلاغ کے نائب وزیر جناب ایلیکسی ولن کی قیادت میں روسی وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی۔
بات چیت کے دوران کرنل راٹھور نے وفد کو انیمیشن ویژویل ایکفیکٹس ، گیمنگ اور کومکس (اے وی جی سی) کے لئے مہارت کے قومی سینٹر کے بارے میں جانکاری دی جو وزارت کی طرف سے قائم کیا جانا ہے۔
دونوں وزرا نے انیمیشن گرافکس اور ویژویل متن کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ اشتراک کا پتہ لگانے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزراء نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت کے تبادلے کے میڈیم کے طور پر فلموں کے رول پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلم فیسٹول کے ذریعہ ایک دوسرے کے ملک کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ بات چیت کے دوران فلم بازار کے شعبے میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور روسی فیڈریشن کے اس کے ہم منصب کے درمیان ممکنہ اشتراک پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
एक टिप्पणी भेजें