نئی دہلی، سال 17۔2016 میں پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت ریکارڈ 47350 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوئی۔ گزشتہ سات برس کے دوران پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت ایک واحد سال میں یہ سب سے زیادہ سڑک کی تعمیر ہے۔ سال 14۔2013 کے دوران 25316 کلومیٹر پی ایم جی ایس وائی کی تعمیر ہوئی تھی۔ سال 15۔2014 کے دوران 36337
کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوئی تھی جبکہ سال 16۔2015 کے دوران 36449 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوئی تھی۔
دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعہ جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2011 سے لیکر 2014 کی مدت کے دوران پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر کی اوسط شرح 73 کلومیٹر فی دن تھی جو سال 15۔2014 اور 16۔2015 کے دوران بڑھ کر 100 کلومیٹر فی دن ہوگئی لیکن سال 17۔2016 میں یہ شرح ریکارڈ 130
کلومیٹر فی دن ہوگئی جو کہ پچھلے سات برس کے دوران سالانہ تعمیر کی اوسط کےلحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔
کہا گیا ہے کہ سال 17۔2016 میں 47350 کلومیٹر پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر کے ذریعہ 11614 گھروں کو سڑک رابطہ فراہم کیا گیا۔ اس طرح سال 17۔2016 میں ہر دن 321 گھروں کو سڑک رابطہ فراہم کیا گیا ۔
پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے ساتھ گھروں کو اوسطاً جوڑنے کی تعداد پر نظر ڈالیں تو پچھلے سات برس میں 11606 کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دیہی سڑکوں کے کاربن فوٹ پرنٹ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے ، کام کے موسم کو بڑھانے، لاگت میں کمی لانے کے لئے پی ایم جی ایس وائی دیہی سڑک کی تعمیر کے دوران آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیوں اور غیر روایتی اشیامثلاً پلاسٹک کے فضلات ،
ٹھندے کی آمیزش، جیوٹیکسٹائل، اڑنے والی راکھ، لوہا اور تانبہ لاوا کے استعمال کو کافی بڑھاوا دے رہی ہے۔
17۔2016 میں آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیوں کو استعمال کرکے 4113.13 کلومیٹر پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر کی گئی۔ یہ سال 2014 تا 2016 کے دوران 2634.02 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور 2000 تا 2014 کے دوران 806.93 کلومیٹر سڑک کی تعمیر سے کافی زیادہ ہے۔
معیاری سڑک کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل کوالٹی مانیٹرس (این کیو ایم) کے ذریعہ پی
ایم جی ایس وائی کاموں کی فیلڈ نگرانی میں اضافہ کیا گیا اور ریکارڈ 7597 این کیو ایم نگرانی ہوئی۔ 16۔2015 میں صرف 8.21 فیصد کاموں کو غیر تسلی بخش پایا گیا ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें