Halloween Costume ideas 2015

شعبہ وار ڈاکٹورل سطح کا تحقیقی کام

نئی دہلی ، انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اطلاع دی ہے کہ فیلو شپ مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کے لحاظ سے تفویض کی جاتی ہے اور اس کی تخصیص ڈاکٹورل سطح کی تحقیق کے لئے شعبہ جاتی لحاظ سے نہیں ہوتی۔

 یو جی سی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یو جی سی کے ذریعہ درج ذیل ڈاکٹورل اور پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ نافذ کی جاتی ہے یعنی مختلف شعبوں میں دستیاب گنجائش کے لحاظ سے فیلوشپ تفویض کی جاتی ہے۔ 

1۔ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ جو عمرانیات کے شعبے میں دی جاتی ہے۔

2۔ ڈاکٹر جی ایس کوٹھاری پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ 

3۔ درج فہرست ذاتو/ قبیلوں کے لئے پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ

4۔ پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ برائے خواتین

5۔ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ برائے اقلیتی طلبا

6۔ راجیو گاندھی نیشنل فیلوشپ برائے معذور طلبا

7۔ قومی فیلوشپ جو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) طلبا کے لئے ہے

8۔ راجیو گاندھی نیشنل فیلوشپ برائے درج فہرست امیدواران

9۔درج فہرست قبیلوں کے طلبا کے لئے قومی فیلوشپ برائے اعلی تعلیم

یو جی سی فیلڈ کی سطح پر نفاذ کے سلسلے میں تحقیق کا کوئی تفصیلی گوشوارہ تیار نہیں کرتی۔ تاہم ایم فل/ پی ایچ ڈی ڈگریوں سے متعلق ضوابط 2016 کے مطابق پیراگراف 13.1 کی رو سے ایم فل / پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے والے اداروں کے لئے لازم ہے کہ وہ آئی این ایف ایل آئی بی این ای ٹی کو داخل کئے گئے ایم فل کے مقالے/ پی ایچ ڈی کے مقالے کی الیکٹرانک کاپی فراہم کرائیں تاکہ تمام اداروں/ کالجوں کے ریسرچ میں مصروف طلبا ان تک رسائی حاصل کرسکیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget