Halloween Costume ideas 2015

صدر پرنب مکھرجی دو سے تین مارچ کے دوران کیرلا اور تملناڈو کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی۔ صدر پرنب مکھرجی، دو سے تین مارچ کے دوران، کیرلا اور تملناڈو کا دورہ کریں گے۔

2مارچ کو، صدر جمہوریہ ہند کوچی میں، موزیرس دوسالہ یعنی ہم عصر آرٹ پر مشتمل ایک نمائش کے چھٹے ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہورہے ایک مذاکرے کا افتتاح کریں گے جس کا عنوان ہے ’’ہمہ گیر ثقافت کی تعمیر کی اہمیت ‘‘۔ اسی دن موصوف کوچی میں ہی چھٹواں کے ایس راجامنی میموریل لیکچر بھی دیں گے۔ 3

مارچ  کو صدر جمہوریہ ہند تملناڈو میں تمبرم میں بھارتی فضائیہ کے ایم ٹی آئی کو اسٹینڈرڈ 125 (ایچ) اسکویڈرن اور کلرس تفویض کریں گے۔ اسی دن صدر جمہوریہ ہند چنئی میں ادیار میں تھیوسوفیکل سوسائیٹی میں خواتین کی بھارتی ایسوسی ایشن کی صد سالہ تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ کوچی میں منعقد ہورہی بین الاقوامی ہم عصر آرٹ پر مشتمل مذکورہ دو سالہ نمائش ایک بین الاقوامی تقریب ہے جس کا اہتمام کوچی موزیرس فاؤنڈیشن کے ذریعے کیرلا کی حکومت کے تحت سیاحت کے محکمے کے تعاون واشتراک سے کیا جارہا ہے۔ 2012 سے اب تک اس کے تین ایڈیشن کوچی میں منعقد ہوچکے ہیں جنہیں عالمی آرٹ کلینڈر میں ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ تاحال یہ دوسالہ نمائش دنیا بھر میں 300 سے زائد فنی شاہکاروں کی نمائش کرچکی ہے جو زائد از 250 فنکاروں کے تخلیق کے نمونے تھے اور لاکھوں لوگ اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔ مذکورہ موجودہ ایڈیشن کے تحت 31 ممالک مثلاً امریکہ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی ، سری لنکا اور پاکستان کے 97فنکار وں کے فنی شاہکار اس نمائش میں رکھے جائیں گے۔ تاحال چار لاکھ ناظرین اسے دیکھنے کے لئے آچکے ہیں۔

کوچی میں منعقد ہونے والے میموریل لیکچر کا اہتمام معروف وکیل اور کیرلا کے پبلک مینس انکوائری کمیشن (ہائی کورٹ کے جج کے مساوی۔ 1992 سے 1997) کے سابق رُکن، آنجہانی کے ایس راجا منی کی یاد میں کیا جارہا ہے۔ مذکورہ لیکچرس کا آغاز 2002 میں کیا گیا تھا اور کے ایس راجامنی لیکچرس، ماضی میں ممتاز شخصیات مثلاً جسٹس وی آر کرشنا ایّر ، جسٹس کے ٹی تھامس، جسٹس کے پی بالاسبرامنین ، بھارت کے سابق چیف جسٹس کے جی بالاکرشنن اور قانون اور انصاف کے سابق وزیر جناب سلمان خورشید بھی دے چکے ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget