Halloween Costume ideas 2015

کشتی کو فروغ

نئی دہلی،  نوجوانوں کے امور اور کھیلو ں کے وزیر مملکت آزادانہ چار وجے گوئل نے  لوک سبھا میں بتایا کہ حکومت ہند نے اپنی نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ کنٹیسٹ اسکیم کے تحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کےذریعہ اکھاڑوں کو اپنا یا ہے۔ 

جنہوں نے ماضی میں باصلاحیت پہلوان پیدا کئے ہیں اور انڈور تربیتی سہولت فراہم کی ہے۔ اپنائے گئے اکھاڑوں کو اسپورٹس کٹ وظیفہ مقابلہ جاتی ایکسپوزر اور انشورنس فراہم کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 41 کھاڑے ہیں جنہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اپنایا ہے۔ جہاں 724 پہلوانوں (جن میں 664 لڑکے اور 60 لڑکیاں شامل ہیں) کو تربیت دی جارہی ہے ۔

 البتہ اکھاڑوں کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کی کوئی اسکیم نہیں ہے ۔ ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ کشتی ایس اے آئی کی دیگر اسکیموں کے تحت ایک نشان زد کھیل ڈسپلن ہے جس میں ملک بھر میں پھیلے 72 سینٹروں میں 1228 پہلوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget