Halloween Costume ideas 2015

آئی سی ایم آر، کولکاتا، مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمارٹ انڈیا ہیکتھن-2017 گرینڈ فائنل کے اہتمام کیلئے مستعد

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ عرصے سے متوقع اسمارٹ انڈیا ہیکتھن-2017 گرینڈ فائنل ماہ اپریل میں یکم تا 2 اپریل کے دوران شانہ بشانہ 26 کلیدی مراکز پر پورے بھارت میں منعقد ہوگا۔ آئی سی ایم آر اس عمل میں ایک ’مقتدار شراکت دار ہے۔

   اس کا آغاز نئی دہلی میں  9نومبر  2016 کو  ہواتھا۔ اسمارٹ انڈیا  ہیکتھن-2017 خلاقیت، طلباء کی مہارت پر مشتمل اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا مہم کیلئے ضروری طور پر درکار ماحول فراہم کرتا ہے۔ حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے وسائل بہم پہنچاتا ہے اور معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔ شہریوں کو بھارت کے مسائل کا حل تلاش کرنے 
کیلئے ایک جدید متبادل فراہم کرتا ہے۔
آئی سی ایم آر محکمے کے تحت تفصیلات سے متعلق گوشوارے کی ایک جھلک درج ذیل ہے۔
مسائل سے متعلق مجوزہ گوشوارے تجاویز جو موصول ہوئیں گرینڈ فائنل کیلئے منتخب کردہ ٹیمیں گرینڈ فائنل میں حصہ لینے والے نوجوان گرینڈ فائنل کیلئے کلیدی مرکز
آئی سی ایم آر، وزارت صحت وکنبہ بہبود2823837296کولکاتا، مغربی بنگال
مجموعی تقریبات5987531126610000+
ڈی ایچ آر کے سکریٹری اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سومیہ سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کو حل کرنے کے کام میں نوجوانوں کے اذہان اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے یہ ایک حیرت انگیز تجربہ کہا جاسکتا ہے۔
 اسمارٹ انڈیا ہیکتھن2017 سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا کھلا ہوا جدت طرازی پر مبنی نمونہ ہوگا جسے دیگر ممالک بھی اختیار کرسکتے ہیں، کیونکہ  ہیکتھن کا نظریہ بھارت میں یکسر نیا نظریہ ہے۔

 لہذا اے آئی سی ٹی ای نے 26 بیداری ورکشاپوں کا اہتمام ملک گیر پیمانے پر کیا تھا تاکہ طلباء کو اسمارٹ انڈیا ہیکتھن 2017 کے تئیں بیدار کیا جاسکے۔ ان ورکشاپوں کی مدد سے طلباء ہمارے ملک کے مسائل سے مربوط ہوگئے ہیں۔ 7531 موصولہ تجاویز میں سے، جن کا تعلق 29 سرکاری محکموں کے ذریعے پیش کئے گئے 598 مسائل کے حل سے ہے، 1266 تجاویز کو اپریل یکم تا دو 2017 کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے دوران یہ ٹیمیں بلا کسی وقفے کے اپنے نظریات پر مبنی مصنوعات کی تیاری کیلئے 36 گھنٹے کام کریں گی اور یہ کام بھارت میں پھیلے ہوئے 26 مقامات پر انجام دیا جائے گا۔

 اولین مرتبہ 10 ہزار پلس نوجوان (ہر ٹیم میں  6 طلباء اور دوسرپرست) ملک کیلئے مصنوعات تیار کرنے کیلئے 36 گھنٹے کام کریں گے۔ اسمارٹ انڈیا ہیکتھن 2017 کو کامیاب بنانے کیلئے  30 ہزار سے زائد طلباء کو تربیت فراہم کرانے کی غرض سے کثیر  پہلوئی آن لائن تربیتی اجلاسات کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget