Halloween Costume ideas 2015

فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 اور قومی وقار کے احترام سے متعلق ایکٹ 1971 کا سختی سے نفاذ

نئی دہلی، وزارت داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں / انتظامیہ کو ، حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں کو ایک مشاورت نامہ جاری کرکے کہا ہے کہ وہ اپنے طور پر فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 اور قومی وقار کے تحفظ سے متعلق ایکٹ 1971 کی تمام تر تجاویز کو سختی سے نافذ کریں ۔ اس مراسلہ میں کہا گیا کہ اس سلسلہ میں عوامی بیداری مہم چلائی جانی چاہئے اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیری اشتہارات دیئے جانے چاہئے۔

مشاورت نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی پرچم ہمارےملک کے عوام کی توقعات اور امیدوں کی نمائندگی کرتا ہے لہذا اس کا احترام کیا جانا لازم ہے ۔ قومی پرچم سے آفاقی یگانگت اور احترام اور وفاداری وابستہ ہیں۔ تاہم عدم بیداری کی وجہ سے دیکھا گیا ہے کہ اکثر عوام اور حکومت کے ادارے اور ایجنسیاں ا س سلسلہ میں وضع کردہ ان قوانین ، طریقوں اور روایتوں کی پاسداری نہیں کرتے جو قومی پرچم کے ڈسپلے سے وابستہ ہیں ۔

وازارت داخلہ کی جانکاری میں یہ بات بھی آئی ہے کہ اہم مواقع پر کاغذ سے بنے قومی پرچم کی بجائے پلاسٹک سے تیار کئے ہوئے پرچم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ پلاسٹک کے پرچم حیاتیاتی لحاظ سے کاغذ کے پرچموں کی طرح جلد از جلد مٹی میں مل کر فنا نہیں ہوتے لہذا کافی دنوں تک باقی رہتے ہیں اور ان قومی پرچموں کو جو پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں سنبھال کر نہیں رکھا جاتا جب کہ ان سے قوم کا وقار وابستہ ہوتا ہے یہ ایک عملی مسئلہ ہے ۔

 قومی وقار کے تحفظ سے متعلق ایکٹ 1971 کی دفعہ 2 کے مطابق کسی عوامی مقام پریا کسی ایسے مقام پر جہاں عام طور پر لوگ اس عمل کو دیکھ سکتے ہوں، اگر کوئی شخص قومی پرچم کو نذر آتش کرتا ہے، پامال کرتا ہے، مسخ کرتا ہے، گندا کرتا ہے یا اس کی شکل صورت بگاڑتا ، تباہ کرتا ہے، برباد کرتا ہے، یا پاؤں سے روندتا ہے یا کسی بھی طریقے سے اس کے تئیں توہین کا اظہار کرتا ہے جن میں، تحریری اور زبانی الفاظ بھی شامل ہیں، اسے تین سال تک کی سزا دی جاسکتی ہے یا اس پرجرمانہ عائد کیاجاسکتا یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ 

مذکورہ ضوابط و قوانین سے متعلق تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ درج ذیل پر دستیاب ہیں۔



قومی وقار کے تحفظ سے متعلق ایکٹ 1971 کی تفصیلات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget