Halloween Costume ideas 2015

پڈوچیری ، تلنگانہ اور ہماچل پردیش کے غریب عوام کیلئے مناسب قیمت کے مکانات

دہلی۔ ہاؤسنگ اور شہری غریبی دور کرنے کی وزارت نے پڈوچیری میں شہری غریبوں کے فائدے کیلئے 3128 کم قیمت والے مکانات ، تلنگانہ کیلئے 924 اور ہماچل پردیش کیلئے 2665 مکانات کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم کی آواس یوجنا (شہر) کے تحت دی گئی ہے۔ 

وزارت نے شہری غریبوں کیلئے مناسب قیمت کے 1,24,521 مکانات کی منظوری دی۔ اس طرح پی ایم اے وائی (شہر) کے تحت تعمیر کیے جانے والے ایسے مکانات کے لئے اب تک 95,671 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی جاچکی ہے۔ ان مکانات کی تعمیر کیلئے 27,766 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد کے طور پر منظوری مل چکی ہے۔ 

ایچ یو پی اے کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے یہ بتاتے ہوئے کہ شہری علاقوں میں مکانات فراہم کرنے کے مشن میں تیزی آرہی ہے۔ وزارت کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ متعلقہ شہر اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری غریبوں کیلئے جلد از جلد مکانات تیار کرادیے جائیں۔ 

پڈوچیری کو بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن(بی ایل سی) کے تحت چار قصبوں میں 3,128 گھروں کی تعمیر کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ پر کُل لاگت 131 کروڑ روپئے آئے گی جس کیلئے مرکز کی طرف سے 47 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پڈوچیری میں مکانات کی کُل تعداد 3,838 پر پہنچ گئی ہے۔ 

پڈوچیری میں 2,093 مکانات فراہم کرائے گئے ہیں جس کے بعد کرائیکل میں 592 ینم میں 358 اور ماہے میں 85گھروں کی اجازت دی گئی ہے۔ 

تلنگانہ میں سدی پیٹ کے لئے 924 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری بی ایل سی کمپونینٹ کے تحت دی گئی ہے جس پر مجموعی لاگت تقریباً 40 کروڑ روپئے آجائے گی۔ جس کے لئے مرکزی کی طرف سے امداد کے طور پر 14 کروڑ روپئے منظور کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم اے وائی (شہر) کے تحت ریاست کیلئے کُل گھروں کی منظوری اب تک 81,405تک ہوگئی ہے۔ 

ہماچل پردیش کے 12 قصبوں کیلئے 2,655 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ 102 کروڑ روپئے مالیت کا ہے۔ جس میں مرکز کی امداد 40 کروڑ روپئے ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم اے وائی (شہر) کے تحت ریاست کیلئے مکانات کی کُل تعداد اب تک 4,569 تک پہنچ گئی ہے۔

ہماچل پردیش میں نالاگڑھ میں 531 مکانات ، ناہن میں 289 مکانات، دھرمشالہ میں 227، اونا میں 217، منڈی میں 174، شملہ میں 61، چابا میں 57، بلاسپور میں 37، سولن میں 27، بدی میں 25 ، کُلو میں 9 اور پروانہ میں ایک مکان کی منظوری دی گئی ہے۔ 

پی ایم اے وائی (شہر) کے حصے کے طور پر بی ایل سی کے تحت مستفید ہونے والوں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپئے کی مرکزی امداد فراہم کرائی جائے گی تاکہ یہ لوگ اپنی زمین پر پکّے مکانات کی تعمیر کرسکیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک کو 31,424 مکانات، مدھیہ پردیش کو 27,475 مکانات، بہار کو 25,221 مکانات، جھارکھنڈ کو 20,099 مکانات، کیرالا کو 11,480 مکانات اور اڈیشہ کو 2,115 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری بھی پی ایم اے وائی شہر کے تحت دی گئی ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget