Halloween Costume ideas 2015

اترپردیش اسمبلی انتخابات 04 مارچ کو چھٹے مرحلے کی ووٹنگ

نئی دہلی۔    04مارچ کو چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کی جائے گی اس مرحلے کے تحت 49 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کُل مرد ووٹروں کی تعداد 94 لاکھ 78 ہزار 923 ہے اور خواتین کی تعداد 78 لاکھ 6 ہزار 416 ہے۔ تیسری صنف کے ووٹرو ں کی تعداد 988 ہے۔


اس طرح ان حلقوں میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ72 لاکھ 86 ہزار 327ہے۔ ان حلقوں میں کُل امیدوار635 ہیں جن میں سے 63 خواتین ہیں۔ 322۔گورکھپور شہری میں سب سے زیادہ23ا میدوار چناؤ لڑرہے ہیں۔چناؤ لڑنے والوں میں سب سے کم تعداد 347اعظم گڑھ (07 امیدواران) ،355 محمد آباد گوہنا (07 امیدواران) سے چناؤ میدان میں ہیں۔


17 اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں ایک خاتون سے زیادہ امیدوار چناؤ لڑرہی ہیں۔ پارٹی کے مطابق امیدواروں کی تعداد ، اے آئی ٹی ایم سی 0، بی ایس پی 49، بی جے پی 45، سی پی آئی 15، سی پی آئی (ایم) 4 ، آئی این سی 10، این سی پی14، آر ایل ڈی 36، ایس پی40، آزاد امیدوار 174، رجسٹرڈ لیکن غیرتسلیم شدہ 248، کُل امیدواروں کی تعداد 635 ہے۔


ووٹروں کی تعداد کے مطابق سب سے بڑا اسمبلی حلقہ 356۔مئو ہے جہاں چار لاکھ 41 ہزار 589 رائے دہندگان ہیں۔ ووٹروں کی تعداد کے مطابق سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ 359 ۔ سکندر پور ہے جہاں ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 968 ہے۔ اس مرحلے کے تحت کسی بھی اسمبلی حلقے میں کسی بھی امیدوار کا کسی امیدوار سے براہِ راست مقابلہ نہیں ہے۔


ان انتخابات میں 22300بی یو اور 19719سی یو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ کُل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 17 ہزار 926 ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget