Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے کو منظوری

نئی دہلی۔   مرکزی کابینہ نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون سے متعلق ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ 

اس معاہدے میں زراعت کے شعبے سے متعلق متعدد سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں زراعت کی موجودہ صورتحال، فصلوں کی صحت کی صورتحال ، خطرناک آرگنزم کی پیش کردہ خطرات اور کیڑے مکوڑوں کے انفیکشنز سے ہونے والے خطرات پر معلومات کا تبادلہ ، خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس معاہدے میں زراعت اور ڈبہ بند خوراک سے متعلق منعقد ہونے والےمیلوں، نمائشوں، سمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کی بھی بات کہی گئی ہے۔ 

اس معاہدے میں ایک جوائنٹ ورڈنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کے قیام کی بھی بات کہی گئی ہے۔ اس گروپ میں دونوں ملکوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ گروپ باہمی تعاون کے منصوبوں کی تیاری کرے گا اور معاہدے کے نفاذ میں پیش آنے والے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget