نئی دہلی۔ مرکزی کابینہ نے شہری ہوابازی سیکورٹی کے فروغ اور اس کی ترقی میں تعاون کے لئے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے ہندوستان کی ہوا بازی کی سیکورٹی سے متعلق انتظامیہ کو اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کرنے اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے اور ہندوستان بھر میں ہوابازی سیکورٹی کے ماحول کو مضبوط کرنے کا ایک سنہرا موقع میسر ہوگا ۔ مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
एक टिप्पणी भेजें