Halloween Costume ideas 2015

سول سروس (مین) امتحان 2016 کے نتائج

نئی دہلی۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے3دسمبر سے 9دسمبر 2016 کے دوران سول سروسز مین امتحان 2016 کے نتائج کی بنیاد پر کرائے گئے امتحانات میں مندرجہ ذیل رول نمبروں کے ساتھ امیدواروں نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور دیگر سینٹرل سروسز (گروپ اے اور گروپ بی) میں انتخاب کیلئے پرسنالٹی 
ٹیسٹ کیلئے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری ان کے ہر پہلو سے اہل پائے جانے کی صورت میں عارضی ہے۔ ان امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت عمر ، تعلیمی لیاقت ، برادری، جسمانی معذوری کے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر اصل اسناد پیش کرنی ہوں گی ۔ درج فہرست ذات/ درج فہرست قبیلے/ دیگر پسماندہ ذات کے فارم اور جسمانی معذوری کی سند اور سوالنامہ ، تصدیق نامہ اور ٹی اے فارم وغیرہ کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ اس لئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ یہ دستاویزات تیار رکھیں۔

ان امیدواروں کا پرسنالٹی ٹیسٹ 20 مارچ 2017 کو کرایا جاسکتاہے۔ پرسنالٹی ٹیسٹ یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں کرایا جائیگا جو دھول پور ہاؤس ، شاہجہاں روڈ ، نئی دہلی 1100069 پر واقع ہے۔ پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں، اہل امیدواروں کو انفرادی طور پر نہیں بتایا جائے گا۔ جن امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے بلایا جارہا ہے ان کے لئے پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر ظاہر کردی جائے گی۔ جو امیدوار پرسنالٹی ٹیسٹ کیلئے ای سمن لیٹر ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے انہیں خط یا ان فون نمبر کے ذریعے کمیشن کے دفتر سے فوری طور پر رابطہ قائم کرنا چاہئے۔ 011-23385271, 011-23381125, 011-23098543 یا فیکس نمبر 011-23387310, 011-23384472کمیشن پرسنالٹی ٹیسٹ / انٹرویو کیلئے کوئی کاغذی سمن ، خطوط جاری نہیں کرے گا۔

امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کی جو تاریخ اور وقت بتایا گیا ہے اس میں تبدیلی کے لئے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اگر امیدواروں کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے تو وہ اسے فوری طور پرخط یا مندرجہ بالا ٹیلی فون نمبر وں پر فیکس کے ذریعے علم میں لائیں۔ 

جن امیدواروں کو کامیابی نہیں ملی ہے ان کی مارکشیٹ قطعی نتیجے شائع ہونے (پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کی تاریخ سے پندرہ دن کے اندر اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی او ریہ ویب سائٹ پر 60 دن تک دستیاب رہے گی۔

مندرجہ ذیل رول نمبروں 0000432, 0010513, 0659780کے حامل تین امیدواروں کے نتائج ظاہر نہیں کیے گئے ہیں انہیں ظاہر کیے جانے کا انحصار عدالتی مقدمے کے نتیجے پر ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget