نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت راجین گوہین نے لوک سبھا
میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ ریلوے کی وزارت نے ریلوے ٹریک
اور اسٹیشن یارڈوں سے ملحق ریلوے کی زمینوں پر شجرکاری کیلئے جنوری 2016
میں علاقائی ریلوے اور متعلقہ ریاستی محکمہ جنگلات کے درمیان ایک ماڈل
معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔
اس عمل میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی
تبدیلی کی وزارت نے اشتراک وتعاون کیا ہے۔ مزید برآں شجر کاری کے اس
پروگرام کے دوران زمین کے مالکانہ حقوق ،متعلقہ ریاستی محکمہ جنگلات کو
نہیں دیئے جائیں گے۔
اس سمجھوتے کی شرائط کے مطابق شجرکاری میں آنے والی
لاگت، نیز اس کے تحفظ اور رکھ رکھاؤ میں آنے والے اخراجات، متعلقہ ریاستی
محکمہ جنگلات، یا ریلوے انتظامیہ یا دونوں مل کر اٹھاسکتے ہیں۔
اس معاہدے کے مطابق ریلوے لائن سے ملحق زمینوں پر پنجاب اور ہریانہ میں شجرکاری کا کام شروع بھی ہوچکا ہے۔ گزشتہ مانسون کے موسم میں شمالی ریلوے کے تحت پنجاب میں تقریبا 91000 پودے اور ہریانہ میں تقریبا 15000 پودے لگائے جاچکے ہیں۔

एक टिप्पणी भेजें