Halloween Costume ideas 2015

اچھی حکمرانی اور ترقی پر دوبارہ سے توجہ مرکوز کی جانی چاہئے: راج ناتھ سنگھ

Image result for rajnath singhنئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوان سری نگر میں اعلی سطح کی ایک میٹنگ میں سلامتی کی صورتحال اور ترقیاتی معاملات کا جائزہ لیا۔ ریاستی گورنر این این ووہرا قومی سلامتی کے مشیر  اجیت دووال، مرکزی داخلہ سکریٹری  راجیو گوبا اور وزارت داخلہ نیز ریاستی حکومت کے    سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیرداخلہ نے یہ بات دوہرائی کہ حکومت ایسے تمام اقدامات کرنے کے لئے عہد بند ہے جس سے نظام میں جوابدہی ، شفافیت اور اچھی حکمرانی قائم ہو۔ اچھی حکمرانی اور ترقی تک نئے سرے سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے مرکز ریاست کے لوگوں میں نئی امنگیں اور نئی امیدیں پیدا کرنے کا منتظر ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عام لوگ ترقی اور اچھی حکمرانی سے محروم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل لوگوں کو بااختیار بنانے اور حکومت کے مقامی اداروں کو مستحکم کرنے میں مضمر ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال جموں و کشمیر کا خواب اس وقت شرمندٔ تعبیر ہوگا جب ریاست میں امن قائم ہوگا اور معمول کے حالات بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار ، موثر اور باصلاحیت انتظامیہ کے ذریعہ امن استحکام اور خوشحالی کا قیام حکومت کا پکا عہد ہے تاکہ ریاست کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget