نئی دہلی، فولاد کے وزیر چودھری وریندر سنگھ نے نئی دہلی میں زمین سے متعلق معاملات کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے ملک میں ایس اے آئی ایل، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا-سیل، کے مختلف پلانٹوں اور یونٹوں کی زمین پر غیرقانونی قبضے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ سیل کی جدیدکاری اور توسیع کے اگلے مرحلے کے لئے سبھی غیرقانونی قبضوں کو ترجیحی بنیاد پر ختم کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ زمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کریں اور متعلقہ ریاستوں میں قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں سے مدد لیں، تاکہ اسٹیل ٹاؤن شپس میں غیرقانونی قبضوں اور غیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا جاسکے۔ انھوں نے کمپنی کے اثاثہ جات کے تحفظ کے لئے سبھی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پلانٹوں کو چاہئے کہ وہ مستقبل میں زمین کے مؤثر استعمال کے لئے اسٹیل انٹینسیو ڈھانچے تعمیر کریں۔ میٹنگ میں فولاد کے سکریٹری، سیل کے چیئرمین اور وزارت و سیل کے دیگر سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔
एक टिप्पणी भेजें