نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 7اور8 جولائی کو گوا کا دورہ کریں گے ۔ صدر جمہوریہ ہند کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گوا کے لئے یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔
7جولائی کو صدر جمہوریہ گوا یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 30 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔اسی روز شام کو وہ ریاستی سرکار کی طرف سے دیئے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ یہ استقبالیہ ان کے اعزاز میں دیا جائے گا۔
8جولائی کو صدر جمہوریہ باسیلیکا آف بوم جیسس جائیں گے ۔ جو پرانے گوا میں یونیسکو کا ایک عالمی وراثتی مقام ہے۔ دہلی لوٹنے سے پہلے جناب رام ناتھ کووند مردول میں شری منگوئیشی مندر کے درشن کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें