Halloween Costume ideas 2015

پونے میونسپل کارپوریشن کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

نئی دلّی ، ائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مقامی بلدیاتی ادارے شہریوں کو ہمیشہ شہری حکمرانی کے مرکز کے طورپر ملحوظ رکھیں ، عوام کی شرکت سے پروجیکٹوں کی منصوبہ سازی اور خدمات میں بہتری آئے گی ۔ وہ گزشتہ روز مہاراشٹرکے شہر پونے میں پونے میونسپل کارپوریشن کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ، فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پونے کے پاس عوامی مرتکز مستقبلیات پر مشتمل شہری حکمرانی کے ذریعے نمونہ بننے کا ایک موقع موجود ہے ۔ 

انہوں نے پونے میونسپل کارپوریشن کو شہر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے وسائل فراہم کرنے کی غرض سے میونسپل بانڈ جاری کرنے کے لئے ستائش سے نوازا ۔ انہوں نے مقامی بلدیہ سے کہا کہ وہ قرض فراہم کرانے والی ایجنسیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بہتری لائیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے صحت مند طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے اداروں کو نان موٹر زور بنانے کامشورہ دیا ۔انہوں نے ہر شہر میں سائیکل ٹریک ،پیدل لین اور پارک بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مقامی بلدیاتی اداردرے کے نمائندوں کو آبی اداروں کے تحفظ اوران کے غیر قانونی قبضوں سے روکنے کے لئے مجموعی طور پر بغیر کسی سیاسی جانب داری کے کام کرنا چاہئیے ۔

 اسمارٹ سٹی مشن کے تحت پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پروجیکٹوں کی لاگت اور وقت میں ہونے والے اضافے کے بارے میں احتیاط برتنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے شہری مقامی بلدیہ میں بہتری لانے کے لئے نیچے کی سطح سے کام کی شروعات اور بد عنوانی قطعی برداشت نہیں کی اپروچ پر کام کرنے پر زور دیا ۔
نائب صدر نے کہا کہ ادارے لوگوں کو بہتر اور معیاری خدمات کے حصول کو یقینی بنائیں ۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں شہری میونسپل اداروں کو کی گئی شکایات یا داخل کی گئی عرض داشتوں پر فوری اور تیز رفتار کارروائی چاہتے ہیں ۔
پونے میونسپل کارپوریشن کی جدید سہولیات سے آراستہ نئی بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔
پونے بھارت اور مہاراشٹر کے انتہائی ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہے ۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران اس نے تیز رفتار ترقی دکھائی ہے اور یہ ہمسایوں ، بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کے لئے ایک ماڈل شہر بن گیا ہے ۔ اس طرح کی اقتصادی اورشہری ترقی کے باعث مختلف طبقات کی توقعات میں بھی زبردست اضافہ ہوگا ۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ پونے میونسپل کارپوریشن ایک نئی عوام دوست بلڈنگ بنا رہی ہے جس میں ایک ہی کھڑکی پر تمام درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ اس میں شہری سہولیات مرکز بھی ہو گا ۔

 مجھے یقین ہے کہ کارپوریشن کا نظریہ پونے کو صاف ستھرا ، سر سبز ، خوبصورت ، انتہائی قابل رہائش ، اور پڑوس کے لئے بھی قابل رہائش بنانا ہے ۔
ملک میں لوک دیہی علاقاتوں سے شہری علاقوں کی جانب تیزی سے ہجرت کر رہے ہیں ۔ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ بھارت کی نصف آبادی شہری علاقوں میں رہنے لگے گی ۔
پونے میونسپل کارپوریشن جو کہ 1950 میں قائم کیا گیا تھا ، 34 لاکھ لوگوں کی ضروریات پوری کر رہا ہے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ نئی بلڈنگ پوسٹ آفس ، پبلک ٹرانسپورٹ بس پاس سینٹر سے آراستہ ہو گا۔ اس کے علاوہ 224 افراد کی صلاحیت کا حامل ایک گنبد نما جنرل باڈی میٹنگ ، اسٹینڈنگ کمیٹی ہال ، میئر کا آفس ، ڈپٹی میئر ، پارٹی لیڈران ، اور میونسپل سیکریٹری کے لئے بھی ہوگا ۔ 

مجھے خوشی ہے کہ اس نئی بلڈنگ کی تعمیر انڈین گرین بلڈنگ کونسل کے ایکو فرینڈلی پیمانوں کے مطابق کی جا رہی ہے ۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ200 کروڑ روپئے کے میونسپل بانڈ جاری کرکے بانڈ جاری کرنے والے بھارت کے انتہائی چند شہروں میں پونے بھی شامل ہو گیا ہے ۔ اب اس کا نشانہ ساتوں دن چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کے لئے بانڈ جاری کر کے 2000 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کرنا ہے ۔
آخر میں میں اس بات پر زوردینا چاہوں گا کہ شہری بلدیاتی ادارے اور اس کے اہلکار اورغیر سرکاری نمائندے حکمرانی کو بہتر بنانے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہریوں کو شریک بھی کریں ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget