نئی دہلی۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ جاری کی گئی کیو ایس عالمی بہترین یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں ہندوستان کے تعلیمی اداروں نے جو کامیابی درج کی ہے وہ وزیراعظم نریندر مودی کی فعال قیادت اور رہنمائی میں اہم تعلیمی اداروں کی کڑی محنت اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی مختلف پہل کا نتیجہ ہے۔
جاؤڈیکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان کے زیادہ تر اہم تعلیمی اداروں کے ذریعے جو مثبت کارکردگی درج کی گئی ہے وہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام کیلئے ایک کامیاب سال کا اشارہ ہے۔ اس فہرست میں شامل ہندوستان کی 24 یونیورسٹیوں میں سے 7 نے اپنے رینک کو بہتر بنایا ہے، 9 ادارے اپنے پہلے مقام پر قائم ہیں اور پانچ نئے رینک میں شامل ہوئے ہیں‘‘۔
کیو ایس عالمی بہترین یونیورسٹی رینکنگ میں ہندوستان کے 9 تعلیمی اداروں کو انفرادی طور پر گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں اعلیٰ 500 اداروں میں رینکنگ دی گئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (آئی آئی ایس سی) ، بنگلور 117 ویں پوائنٹ سے بہتر ہوکر 20 ویں پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کی 24 رینک میں شامل یونیورسٹیوں میں سے 17 نے اپنی تعلیمی ساکھ کو بہتر بنایا ہے جب کہ 13 نے آجر کے طور پر اپنی ساکھ کے رینک کو بہتر بنایا ہے۔
ہندوستان کے تعلیمی ادارے جنہوں نے کیو ایس عالمی بہترین یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں اعلیٰ 500 اداروں میں اپنا مقام بنایا ہے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ’’یہ بات کافی حوصلہ افزا ہے کہ عالمی رینکنگ میں ہندوستان کے تعلیمی اداروں کی پوزیشن بہتر ہورہی ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال قیادت میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق و اختراع پردازی کے فروغ میں کیے گئے تبدیلی کے اقدامات کے براہ راست نتائج ہیں۔ ہم وزارت فروغ انسانی وسائل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تحقیق و تخلیق کا کلچر مزید بڑھے جس سے ہندوستان کے تعلیمی اداروں کے لئے ناموری آئے گی۔‘‘
جاؤڈیکر نے کہا کہ ’’حکومت کے صفحہ اول کے اقدامات جیسے اُچّتر اویشکار یوجنا جو صنعتوں کی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے آئی آئی ٹی کے طلباء اور شعبوں کی ٹیم کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے صنعت اور تعلیمی ادارے کی شراکت ہے۔ گیان (جی آئی اے این) ۔ غیرملکی صدور شعبہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء کے لئے خصوصی موضوعات کو نصاب میں شامل کرتے ہیں۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ، عوام کو درپیش مختلف مسائل کا ڈیجیٹل حل تلاش کرنے کیلئے ایک مسابقتی کوشش ہے اور امپرنٹ – دس شعبوں میں تحقیق وتخلیق کی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے اور ایچ ای ایف اے کے ذریعے تحقیقی بنیادی ڈھانچے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ مہیا کراتا ہے نیز وزیراعظم کی ریسرچ فیلو شپ کی شروعات سے ہندوستان کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس کا اظہار تازہ ترین کیو ایس عالمی بہتر یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں ہوتا ہے۔ ‘‘
جاؤڈیکر نے آئی ا ٓئی ایس سی بنگلور کے صدور شعبہ اور طلباء کو ’’ریسرچ امپیکٹ پر فیکلٹی ممبر کٹیگری‘‘ میں عالمی پیمانے پر دوسرا مقام حاصل کرنے کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذریعے تحقیق وترقی پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے ریسرچ امپیکٹ پر فیکلٹی ممبر کٹیگری ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طاقت بنا ہے۔
چار آئی آئی ٹی کو سائیٹیشن پر فیکلٹی کیلئے سب سے زیادہ 100 نمبر حاصل ہوئے ہیں ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رُڑکی (89.5/100) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی (84.0/100) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھڑگ پور (76.8/100) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کانپور (75.6/100)۔
एक टिप्पणी भेजें