نئی دہلی : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہندوستان اور پیروکےمابین ایک معاہدے کو اپنی منظوری دے دی ہے ، جس پر مئی ،2018میں لیما میں پیروپردستخط کئے گئے تھے ۔
اس معاہدے کا مقصد نئے اورقابل احیأ موضوعات کے سلسلے میں تکنیکی باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنااوراسے فروغ دینا ہے ۔یہ کام باہمی مفاد اورمساوات و ایک دوسرے کے ساتھ افہام تفہیم بناکر انجام دیاجائیگا۔ اس معاہدے کے تحت معاہدے کے نفاذ کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کی جائیگی تاکہ ایک ورک پلان تشکیل دیاجاسکے ۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مستحکم بنانے میں مدد گارہوگا۔
एक टिप्पणी भेजें