Halloween Costume ideas 2015

پائیدار شہری ترقی کے میدان میں بھارت اور برطانیہ کے مابین تکنیکی تعاون پر مفاہمت نامے کو منظوری

Image result for images -- india and britain flagنئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور برطانیہ کے مابین پائیدار شہری ترقی  کے میدان میں اپریل 2018 میں تکنیکی تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات :

اس مفاہمت نامہ (ایم او یو) کامقصد مستحکم شہری ترقی کے میدان میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ جن میدانوں میں دونوں ممالک تعاون کریں گے۔ ان میں اسمارٹ سٹیز ڈیولپمنٹ ، ٹھوس کچرے کا نپٹارا، سبز قابل استطاعت (سستے) ہاؤسنگ ، گندے پانی کا انتظام، شہری ادوار کی صلاحیتوں میں اضافہ، شہری علاقوں میں ہنر مندی کو فروغ ، شہری موبلٹی، دانشورانہ ٹرانسپورٹ نظام اور ٹرانزٹ، اور ای اینٹیڈ ڈیولپمنٹ سرمائے تک اختراعی رسائی اور دیگر متعلقہ میدان شامل ہیں۔

نفاذی حکمت عملی:

اس مفاہت نامے کے تحت ، ایم او یو کے فریم ورک میں ایک ہند-برطانیہ مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) قائم کیا جائے گا جو تعاون کے لئے حکمت عملی اور نفاذ پر کام کرے گا۔ شہری ترقی پر یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک مرتبہ میٹنگ کرے گا۔ یہ ملاقاتیں ایک سال ہندستان میں اور دوسرے سال برطانیہ میں رکھی جائیں گی۔

بڑا اثر:

اس مفاہت نامے کے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شہری ترقی کے میدان میں مضبو ط، گہرے اور طویل مدتی باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

مستفدین:

امید ہے کہ اس مفاہمت نامے سے اسمارٹ سٹیز ڈیولپمنٹ، ٹھوس کچرے کے نپٹارے، گرین اور سستے ہاؤسنگ ، گندے پانی کے انتظام ، شہری علاقوں میں ہنرمندی کے فروغ ، شہری موبلٹی، ٹرانزٹ، اور ری اینٹڈ ڈیولپمنٹ اور دانشور انہ ٹرانسپورٹ نظام کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget