Halloween Costume ideas 2015

ریلویز نے ایک نئے ایپ ’’مینو آن ریل‘‘ کا آغاز کیا

Image result for images- rail madad appنئی دہلی۔ ریلویز اور کوئلے کے وزیرپیوش گوئل نے آئیآرسیٹیسیکےذریعےتیارکردہایکنئےایپ ’’مینوآنریل‘‘کاآغازکیا ہے تاکہ ریلوے مسافروں کو سفر کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات ، مینو سے متعلق بیداری پھیلائی جاسکے۔ ’’مینو آن ریل ‘‘ نامی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
موبائل ایپ میں ہر قسم کی ٹرینوں پر فراہم کی جانے والی غذائی اشیاء ،مینو سے متعلق تفصیلات ہیں۔

میل ایکسپریس ٹرینوں میں چار زمروں : مشروبات ، ناشتہ، کھانا، اے لاکارٹ میں غذائی اشیاء کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ٹرینوں میں اور اسی طرح اسٹیشنوں پر معیاری غذائی اشیاء مثلاً چائے ، کافی ، بند بوتل میں پینے کا پانی ، جنتا کھانا، معیاری ویج تھالی ، معیاری نان ویج تھالی ، معیاری ویج (کیسیرول) اور معیاری نان ویج (کیسیرول) کی قیمتوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ (اس میں فوڈ پلازہ اور فاسٹ فوڈ یونٹوں کی قیمتیں شامل نہیں ہیں)
موبائل ایپ میں راجدھانی / شتابدی / دورنتو گروپ کی ٹرینوں میں فراہم کی جانے والی غذائی اشیاء ، مینو کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ ان ٹرینوں میں ریلوے مسافروں کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کے وقت ہی غذائی اشیاء کی بکنگ کی جاتی ہے۔

شتابدی ٹرینوں کی صورت میں کلاس ای سی اور سی سی کے لئے ، اسی طرح راجدھانی اور دورنتو ٹرینوں کے کلاس فرسٹ اے سی، سیکنڈ اے سی ، تھرڈ اے سی کے لئے پہلے سے ہی بک شدہ غذائی اشیاء کی تفصیلات الگ سے دکھائی جائیں گی۔
دورنتو ٹرین کی صورت میں سلیپر کلاس کیلئے غذائی اشیاء سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح سے تاخیر سے چلنے والی ان ٹرینوں کیلئے بھی مینو دیا گیا ہے۔

گتی مان اور تیجس ٹرینوں میں دی جانےو الی غذائی اشیاء (پہلے ہی سے بک شدہ) کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔ اس موبائل ایپس میں غذائی اشیاء کی دی جانے والی قیمتوں میں ٹیکس بھی شامل ہیں تاکہ ٹیکس سے متعلق کوئی الجھن اور پریشانی نہ ہو۔
یہ موبائل ایپ اینڈرائڈ فون اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب رہے گا۔
یوزرس کیلئے اس ایپ کا ویب سائٹ ورزن بھی دستیاب ہے۔

اس موبائل ایپ سے ریلوے مسافروں کو دستیاب غذائی اشیاء اور ان غذائی اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں مدد ملے گی۔
شتابدی ، راجدھانی ، دورنتو ، گیتی مان ، تیجس جیسی ٹرینوں میں پہلے سے ہی بک شدہ غذائی اشیاء کیلئے مسافروں کو غذائی اشیاء اور ان اشیاء کی مقدار کے بارے میں واقفیت حاصل ہوگی۔ ایسی صورت میں جب انہوں نے پہلے سے ہی اپنے لئے کھانا بُک کر رکھا ہو ۔

میل اور ایکسپریس ٹرین کی صورت میں فراہم کی جانے والی غذائی اشیاء کی زیادہ قیمت کی وصولی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget