مئی 2018 کے دوران بحرہ عرب میں سمندری طوفان (سی ایس) ساگر (16 تا 20 مئی) اور انتہائی شدید سمندری طوفان (ای ایس ای ایس) میکونو (21 تا 27 مئی) کے حالات پیدا ہوئے۔
سمندری طوفان ساگر نے صومالیہ کے ساحل کو 19 مئی کو ہندستانی وقت کے مطابق 13.30 اور 14.30 کے درمیان
عبور کیا۔
یہ پہلا سمندری طوفان تھا جس نے مغرب کے لئے ساحل کو عبور کیا۔
انتہائی شدید سمندری طوفان میکونو نے 95 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہندستانی وقت کے مطابق 00.00 -01.00 کے درمیان صبح سویرے جنوبی عمان اور آس پاس کے جنوب مشرقی یمن کے ساحلی کو پار کیا۔
انتہائی شدید سمندری طوفان میکونو سٹیلائٹ ایر ا (1965 کے بعد سے) کے دوران عمان کے اوپر گرنے والا سمندری طوفان سب سے شدید تھا کیونکہ اس نے 95 کلو میٹر کی رفتار سے ساحل پار کیا تھا۔
برائےمہربانی سمندری طوفان ساگر ا ور انتہائی شدیدی سمندری طوفان میکونو کی تفصیلی رپورٹ کے لئے آر ایس ایم سی نیودہلی ویب سائٹ (www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in) پر جائیں۔
2۔ سمندری طوفان ساگر اور انتہائی شدید سمندری طوفان میکونو کے سبب ہوئے نقصانات
ماضی میں اسی طرح کے سمندری طوفانوں کے مقابلے جانی نقصان خاطر خواہ طور پر کم رہا ۔ حالانکہ سمندری طوفان آنے کے وقت تیز ہواؤں کی رفتار کافی زیادہ تھی۔
سمندری طوفان گونو کی وجہ سے عمان میں 52 اموات ہوئی تھیں جس نے 77 ناٹس کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ مسقط کے نزدیک عمان ساحل کو پار کرلیا تھا اور وی ایس سی ایس ، فیٹ کی وجہ سے 26 اموات ہوئیں جس نے 65 ناٹس کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ عمان عبور کرلیا تھا۔ عمان میں چھ اموات ہوئی تھیں یمن میں چار اور سکوٹرا میں 20 لوگ ہلاک ہوئے تھے یہ سبھی لوگ انتہائی شدید طوفان میکونو کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے جس نے 95 ناٹس کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ عمان کا ساحل پار کرلیا تھا۔
3۔ نگرانی اور پیش گوئی
ہندستانی کا محکمہ موسمیات شمالی بحرہ ہند کے اوپر 24 گھنٹے نگاہ رکھے ہوئے ہے اور انسیٹ 3-ڈی ، 3 ڈی آر ایس سی اے ڈی سیٹ اور مدا میں چکر لگانے والے سیٹلائٹ اور دستیاب جہازو ں اور خطے میں نگرانی کرنے دیگر آلات کے ساتھ اے ایس پر ہوا کے کم دباؤ والے کی فارمیشن کے بعد سے دونوں سمندری طوفانوں کی نگرانی کی جارہی تھی۔
سمندری طوفانوں کی شدت ٹریک ، جینیس کی پیش گوئی کرنے کے لئے مختلف قومی اور بین الاقوامی نیوریکل موسمی پیش گوئی ماڈلس اور ڈائنامیککل اسٹریٹکل ماڈل کا استعمال کیا گیا۔
4۔ سمندری طوفان ساگر کے لئے آر ایس ایم سی نئی دہلی کی پیش گوئی کی کارکردگی
شمال مغربی صومالیہ کے نزدیک سمندری طوفان ساگر گرنے سے متعلق پہلی معلومات 17 مئی کو ہندستانی وقت کے مطابق 19.30 پر جاری کی گئی تھی۔
5۔ای ایس سی ایس، میکونو کے لئے آر ایس ایم سی نئی دہلی کی پیش گوئی کارکردگی۔
پہلا بلیٹین جو کہ 20 مئی کی دوپہر کے قریب جاری کیا گیا، اس سے سسٹم کو جنوبی عمان ، جنوب مشرقی یمنی ساحل (حقیقی لینڈ فال سے تقریباً 138 گھنٹے پیشگی) کی طرف بڑھنے کا اشارہ ملا۔
صلاحہ کے نزدیک جنوبی عمان۔ جنوب مشرقی یمنی ساحل پر طوفان کے لینڈ فال کے متعلق پہلی اطلاع 22 مئی کو ساڑھے آٹھ بجے جاری کی گئی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ 26 مئی کی صبح تک 60۔150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ جس کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہوسکتی ہے۔ (اصل لینڈ فال سے 88 گھنٹہ قبل)
چوبیس، 48 اور 72 گھنٹے کے لئے لینڈ فال پوئنٹ فار کاسٹ ایرر بالترتیب 17.2، 12.5 اور 29.0 کلومیٹر رہا۔
چوبیس، 48 اور 72 گھنٹے کے لئےٹریک فار کاسٹ ایرر بالترتیب48.8، 63.3 اور 79.4 کلومیٹر رہا جبکہ 2013 سے 2017 کے دوران یہ 93، 144 اور 201 کلومیٹر رہا تھا۔
چوبیس، 48 اور 72 گھنٹے کے لئے طوفان کی شدت سے متعلق ایبسولیوٹ ایرر (اے ای) بالترتیب 5.5، 14.1 اور 14.7 ناٹس رہا جبکہ ایل پی اے 10.4، 15.5 اور 15.4 ناٹس رہا تھا۔
6۔ گونو، فیٹ اور میکونو طوفان کے لئے ایررس (بھول چوک) کا تقابلی تجزیہ۔
گونو اور فیٹ کے ساتھ ای ایس سی ایس میکونو کے ایرر کا موازنہ نیچے جدول میں پیش کیاگیا ہے۔ اس سے واضح طور پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ پیش گوئی کے تعلق سے بہتر صورتحال اور قبل از وقت انتباہ کی وجہ سے جانوں کے نقصان کو کم سے کم کرنے میں مدد ملی۔
بھارت کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) ڈبلیو ایم او کی طرح سے کام کرتا ہے جسے علاقائی اسپیشلائزڈ موسمیاتی مراکز (آر ایس ایم سی) کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایم او/ ای ایس سی اے پی کو ٹروپیکل سائیکلون ایڈوائزری دستیاب کرانے کے لئے پینل ممبر اراکین میں بنگلہ دیش، ہندوستان، مینمار، مالدیپ، عمان، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور یمن شامل ہیں۔
آر ایس ایم سی نئی دہلی میں ڈپریشن اسٹیج کے دوران چھ چھ گھنٹے پر اور سائیکلونک اسٹروم اسٹیج سے تین تین گھنٹے پر ایڈوائزری دستیاب کرائی، جس میں طوفان کی موجودہ صورتحال، اس کی شدت، فار کاسٹ ٹریک اور انٹین سٹی، اس کے سبب پڑنے والے ناموافق موسمی حالات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس میں ہوا، آندھی کی شدت، سمندر کی حالت، عمان، یمن، صومالیہ اور ڈبلیو ایم او میں آئندہ 120 گھنٹے تک زبردست بارش کی پیش گوئی شامل رہی۔
سی ایس ساگر اور ای ایس سی ایس میکونو کے دوران بالترتیب 27 اور 43 ٹروپیکل سائیکلون ایڈوائزری بلیٹین جاری کئے گئے۔ نئی دہلی واقع آر ایس ایم سی نے یمن ، عمان، صومالیہ اور ڈبلیو ایم او سے اس دوران ای ۔میل/ فون کے ذریعہ گفتگو بھی کی۔
آر ایس ایم سی ٹروپیکل سائیکلونس کے سربراہ ڈاکٹر ایم مہاپاترا نے عمان، یمن، ڈبلیو ایم او کے ماہرین اور دیگر بین الاقوامی ماہرین کے سامنے موجودہ صورتحال، فار کاسٹ موومنٹ اور لینڈ فال کے وقت طوفان کی شدت، متوقع لینڈ فال پوائنٹ، متاثر ہونے والے علاقوں، متوقع بھاری بارش وغیرہ پر مشتمل ایک پریزینٹیشن بھی دیا۔
8۔ عالمی محکمہ موسمیات کے ذریعہ ستائش
نئی دہلی واقع آر ایس ایم سی کے ذریعہ طوفان سے متعلق بروقت اور درست ایڈوائزری جاری کئے جانے اور تیاری سے متعلق دیگر اقدامات کے سبب جان و مال کے اتلاف کو کم سے کم کیا جاسکا۔
اس طرح سے آر ایس ایم سی نئی دہلی نے جو ایڈوائزری اور معلومات جاری کیں، اس کی ڈبلیو ایم او اور عمان، یمن اور صومالیہ جیسے ملکوں نے ستائش کی۔ یہ بات ڈبلیو ایم او سے موصولہ ای۔ میل کی بنیاد پر کہی جارہی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें