Halloween Costume ideas 2015

قومی ارضیاتی سائنس ایوارڈز پیش کئے

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ کووند نے  نئی دہلی میں ارضیاتی سائنسز کے قومی ایوارڈز پیش کئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے ہندوستان دنیا میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور ہماری مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے ساتھ ساتھ ہمارے وسیع ترقیاتی عمل آنے والے سالوں میں اور تیز رفتار پکڑیں گے۔

معیشت کی اس توسیع کے نتیجہ میں ہماری کانکنی اور معدنیات کاشعبہ جلد آگے بڑھے گا اور ساتھ ہی ساتھ یہ معاشی وسعت کا ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا۔کیونکہ ہم زیادہ شہر اور مکانات تعمیر کرتے ہیں اور کمرشیل سینٹر بناتے ہیں اور جدید نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرتے ہیں۔ ہمارے اہم وسائل کا استعمال بڑھے گا۔ لہذا جیسا کے یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی کئی وسائل کی فی کس کھپت اور ضروری اشیاء اب بھی عالمی معیارات کے ا عتبار سے بہت کم ہے۔لہذا اس میں مزید اس میں آگے بڑھنے کی گنجائش ہے۔کانکنی کے سیکٹر میں تکنیکی اختراع میں با معنی سرمایہ کاری اور پائیدار ماحول دوست وسیلے تیار کرنے کے لئے اعلی معیار کے تحقیقی اقدامات کی ضرورت ہوں گی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس لئے کانکنی کے سیکٹر میں اصلاحات کو حکومت گزشتہ چار سال سے ترجیح دے رہی ہیں اور انہیں آگے بڑھا رہی ہے۔موجودہ قوانین میں ترمیمات اور رائلٹیز کے زیادہ مساوی نظام کے قیام سمیت ان اصلاحات نے نتائج ظاہر کرنا شروع کردیئے ہیں۔بہت سے معدنیات کے بلاکس کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ کانکنی کی وزارت کی طرف سے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے نیلامی کے لئے ریاستوں میں کانکنی کے بلاک کی شناخت کی راہ ہموار ہوسکے۔ یہ اقدامات ہماری ریاستوں کی مالی حالت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور انہیں کانکنی کے وسائل کو فوائد کو پھیلانے کی اجازت مل سکے گی۔ یہ خوش قسمتی سے مقامی فرقے ہیں جنہیں کانکنی کے وسائل کی ترقی اور ان کے نکالے جانے سے فائدہ اٹھاناچاہئے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ارضیاتی سائنس برادری سے سماجی توقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔زمینی اصلاح کی ان کی گہری سمجھ کے ساتھ ارضیاتی سائنسدانوں کوزرعی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے میں ایک اہم رول ادا کرناہوگا اور پانی کی قلت کے چیلنج سے نپٹنے میں ہمارے ساتھی شہریوں کی مدد کرنے میں بھی اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ہمارے ذہن اور سخت محنت کرنے والے ارضیاتی سائنسدانوں کے کندھے پر بڑی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے صدرجمہوریہ نے کہاکہ وہ ہمارے ملک اور عوام کی خدمت میں اپنی معلومات اور تکنیکی مہارت کو پوری طرح وقف کرتے رہیں گے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget