نئی دہلی، بھارت کے چناؤ کمیشن نے سابق اعلیٰ چناؤ کمشنروں ؍ چناؤ کمشنروں کے ساتھ گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ صلاح و مشورے سے متعلق اس میٹنگ میں سابق اعلیٰ چناؤ کمشنر ایم ایس گل، جے این لنگڈوہ، ٹی ایس کرشنا مورتی، بی بی ٹنڈن، ڈاکٹر ایس وائی قریشی، وی ایس سمپت، ایچ آر برمہا، ڈاکٹر نسیم زیدی اور سابق چناؤ کمشنر جی وی جی کرشنا مورتی نے شرکت کی۔
اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب اوپی راوت اور چناؤ کمشنر سنیل اروڑہ اور اشوک لواسا نے سابق اعلیٰ چناؤ کمشنروں؍ چناؤ کمشنروں کا خیرمقدم کیا۔ مدعوئین نے اس اقدام کے لئے کمیشن کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کا صلاح و مشورہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
تبادلۂ خیال کے دوران انتخابی بندوبست کے مندرجہ ذیل پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی:
اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ ای وی ایم ؍ وی وی پی اے ٹی کا یکساں استعمال ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ اس رائے کا بھی اظہار کیا گیا کہ بیداری کے پروگراموں کو تمام ووٹروں تک پہنچایا جانا چاہئے، تاکہ ووٹروں کو اس کے فوائد معلوم ہوسکیں۔ اس سے ان مشینوں کے استعمال سے متعلق تنازعات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ چناؤ مہم کے دوران منافرت پر مبنی تقریروں کا استعمال کیا جارہا ہے، جس سے سیاسی ماحول خراب ہوتا ہے۔ اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ ایسی تقریروں پر وسیع عوامی مفاد میں روک تھام کی جانی چاہئے۔
پولنگ کے وقتوں سے متعلق تجزیہ کئے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ چناؤ کے مرحلوں کو کم کیا جاسکے۔ اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ چناؤ کے مرحلوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایم سی سی کی مدت میں کمی کی جاسکے گی، جس کے کثیر مرحلے والے انتخابات پر کافی اثرات ہوتے ہیں۔
ای آر او-نیٹ کی بھی ستائش کی گئی، البتہ اس بات کو بھی نوٹ کیا گیا کہ دیگر کامیاب جمہوریتوں میں ووٹروں کے رجسٹریشن کے ماڈل کے پیش نظر ووٹروں کے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنایا جاسکتا ہے۔
میٹنگ کے دوران سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر اومیش سنہا نے انتخابی کمیشن کے ذریعے انتخابی خواندگی کلب، ای آر او-نیٹ، آر او –نیٹ، شکایات کے ازالے کے نظام جیسے موجودہ اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کئے۔
एक टिप्पणी भेजें