Halloween Costume ideas 2015

بی ایس ایف کی ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب میں جوانوں کو انعامات پیش کئے


نئی دہلی؍مرکزی وزیر داخلہراج ناتھ سنگھ نے یہاں ایوارڈ عطا کرنے کی ایک تقریب میں بی ایس ایف کے عملے کو ان کی شجاعت اور امتیازی خدمات کے لئے پولس میڈلز عطا کئے۔ شجاعت کے لیے 14 پولس تمغوں میں سے 4 ایوارڈ بعد از مرگ دیئے گئے۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کو سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں کے ذریعے دی گئی قربانیوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے لئے زندگی نچھاور کرنے سے بڑی کوئی اور قربانی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتدار اعلیٰ ، یکجہتی اور اتحاد ہم سب کے لئے سب سے اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ذاتی خدداری کے مقابلے کسی کے لئے بھی قومی خدداری کہیں زیادہ اہم ہے۔ قومی خدداری پر اس وقت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، جب کوئی غیر ملکی طاقت ہماری سرحدوں پر امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان ہے جو دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم ہمیشہ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ہمارے ایک پڑوسی ملک امن میں خلل ڈالنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کرتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری فورسز کی یہ کوشش رہتی ہے کہ پہلے فائر نہ کیا جائے، لیکن کسی بھی حملے کی صورت میں وہ یہ بھی جانتی ہے کہ اس فائر کا کس طرح جواب دیا جائے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ بی ایس ایف کو نہ صرف دفاع کی پہلی لائن کہیں گے، بلکہ وہ ہماری دفاع کی پہلی ہی لائن ہے۔ ہماری سرحدوں کی دفاع کرنے میں بی ایس ایف کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنا دراصل ہماری ہی ذمہ داری ہے، لیکن ذمہ داریوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ جناب سنگھ نے سرحدوں کے اس پار سے جعلی کرنسی نوٹوں اور اسمگلنگ کو ختم کرنے میں بی ایس ایف کے رول کے لئے بھی اس کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت مسلح افواج میں جنگ کے دوران ہلاکتوں کے طرز پر نیم فوجی دستوں کو بھی آپریشنل کیجوئلٹی سرٹیفکیٹس دینے پر غور کررہی ہے، جس سے سی اے پی ایف کے ان جوانوں کے کنبوں کو بہت سے فائدے حاصل ہوجائیں گے، جو سرحد پر جھگڑوں یا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہوجاتے ہیں۔ جناب سنگھ نے بی ایس ایف کی سیوک ایکشن پروگرام کے لئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے پی ایف کے عملے کی شکایتوں کو دور کرنے کے لئے ایک ویب پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی ایس ایف کے ڈی جی کے کے شرما نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان ملک کی سلامتی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس یف اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی پوری کررہا ہے ۔اس تقریب کے موقع پر ایک دستایزی فلم کی بھی نمائش کی گئی، جس کا عنوان تھا ’’بی اونڈ دی کال آف ڈیوٹی‘‘ اس میں بی ایس ایف کے جوانوں اور ان کے کنبوں کے لئے کئے گئے فلاحی کام کی بھی جھلک پیش کی گئی ہے۔ اس موقع مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے چار کتابوں اور ایک ڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا۔ اس موقع پر آئی بی کے ڈائریکٹر راجیو جین، بی ایس ایف کے سابق ڈی جی حضرات، بی ایس ایف اور وزارت داخلہ کے سنیئر افسران بھی موجود تھے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget