نئی دہلی، آبی و سائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نئی دلی میں دریائے گنگا میں ’’مخصوص آبی جانوروں کے تحفظ کی صورتحال ‘‘ پر ایک رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے ’’ گنگا اور اس کا حیاتیاتی تنوع: سکن اور اقسام کے تحفظ کی خاطر نقشہ راہ کی تیاری‘‘ کے موضوع پر ’’عالمی جنگلاتی حیات فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ذریعہ منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر موصوف نے ایک خود ساخہ کاڈر ’’گنگا پر ہاری ‘‘ کا بھی افتتاح کیا‘‘۔ جس کی تشکیل بھارت کے جنگلاتی حیات کے ادارے (ڈبلیو آئی آئی ) کے ذریعہ کی گئی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے گنگا کو ’’مربوط طریقہ کار اور ترقی دور ماحولیات کے درمیان توازن ‘‘ کے ذریعہ صاف کرنے کے چیلنج کو حل کرنے پر زور دیا۔ بانس سے کاغذ بنانے جیسی کامیاب مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف گنگا کے قریب علاقوں میں روزگار پیدا ہوگا بلکہ اس سے مقامی برادری کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی کہ دریا کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔جناب گڈکری نے کہا کہ ہم دریا کے کناروں پر پیڑ لگانے ، کشتی رانی ، مکتی دھام اور گھاٹوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور گنگا کی صفائی کے کام میں مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے کہا کہ گنگا میں تقریباً 2000 آبی جانور پائے جاتے ہیں اور سبھی کی شرکت کے ذریعے گنگا کی حیاتیاتی تنوع کو بحال کرنے کا کام پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ دریائے گنگا کی اویرلتا اور نرملتا بہت اہم ہیں اور حکومت ان دونوں کو حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔
گنگا پریہاریوں اور گنگا متروں کو ان کی رضاکارانہ امداد کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈی جی جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ رضا کار ، جن کی تعداد اس وقت 4 سو کے قریب ہے ، ہزاروں اور لاکھوں میں پہنچ جائے گی اور صاف گنگا مشن ایک عوامی تحریک بن جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے ورکشاپ میں ماہرین کے درمین پورے تبادلے خیال سے کچھ کار آمد مشورے اور اصلاحات سامنے آئیں گی جو پالیسی سازی میں بہت کار آمد ثابت ہوں گی۔
وزیر موصوف نے ایک اور اشاعت ’’گنگا بایو ڈائورسٹی- ایٹ اے گلینس‘‘ کا بھی اجرا کیا جس میں گنگا میں رہنے والی جانوروں کی مختلف اقسام اور ان کے مسکن وغیرہ کینقشوں کے ذریعے تفصیل فراہم کی گئی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें