کامرس اور صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر نام پین میں پانچویں بھارت-سی ایل ایم وی تجارتی کنکلیو میں
نئی دہلی، حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت اور کمبوڈیا کی کامرس کی وزارت نے نوم پین میں پانچویں بھارت-سی ایل ایم وی تجارتی کنکلیو کا انعقاد کیا۔تجارتی کنکلیو کے چار دور بھارت میں ہونے کے بعد حکومت ہند کے کامرس کے محکمے میں خطے سے زیادہ شرکت کی خاطر اس کنکلیو کو کمبوڈیا میں منعقد کیا۔ بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن(سی آئی آئی) اس کنکلیو کی ادارہ جاتی ساجھیدار ہے۔
پانچویں بھارت-سی ایل ایم وی کنکلیو کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سلطنت کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے کی، جس میں حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے شرکت کی۔اس موقع پر کمبوڈیا ، میانمار،ویتنام اور لاؤپی ڈی آر کے کامرس اور صنعت اور تجارت کے وزیر بھی موجود تھے۔افتتاحی پروگرام میں بھارت، کمبوڈیا ، میانمار، ویتنام اور لاؤ کے وزارتی تجارتی وفود کے تقریباً 400 مندوبین نے شرکت کی۔
حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو کے ہمرا ہ ایک تجارتی وفد بھی تھا، جس کی سربراہی سی آئی آئی کے صدر ڈاکٹر نوشاد فوربس کررہے تھے اور اس میں بڑے تاجر اور صنعت کار موجود تھے۔
کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے اپنے افتتاحی خطاب میں کمبوڈیا میں پانچویں بھارت-سی ایل ایم وی تجارتی کنکلیو منعقد کرنے میں بھارت کی کوششوں کی ستائش کی اور سی ایل ایم وی ملکوں اور بھارت کے درمیان زراعت ، صحت، سیاحت، تعلیم اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لئے کنکٹی وٹی میں اشتراک پر زور دیا۔
جناب سریش پربھو نے اپنے خطاب میں بھارت-سی ایل ایم وی تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے زیادہ بہتر کنکٹی وٹی ، چھوٹے اور اوسط درجے کے صنعتوں کو فروغ دینے ، خدمات کے سیکٹر ، خاص طورپر حفظان صحت، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے روزگار اور روزی روٹی کے معاملوں کو حل کرنے کے لئے زراعت میں قدر میں اضافے اور پیداواریت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کامرس کے وزیر نے بھارتی تاجر لیڈروں پر زور دیا کہ وہ سی ایل ایم وی خطے میں زیادہ سرمایہ کاری کریں، کیونکہ یہ پورے آسیان کے لئے ایک گیٹ وے ہے اور ان ملکوں میں موجود وسیع بازاروں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے سی آئی آئی اور کمبوڈیا کے ایوان تجارت کے ذریعے درمیان ادارہ جاتی ساجھیداری کے ساتھ بھارت-کمبوڈیا ایوان تجارت قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے اسی طرح کے تجارتی فورم ویتنام اور لاؤ میں بھی قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ جناب سریش پربھو نے بھارت-سی ایل ایم وی تجارتی کنکلیو اور بھارت –سی ایل ایم وی تجارتی نمائشوں کے انعقاد کے لئے فنڈ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد ایک مکمل اجلاس منعقد کیا گیا، جس کے بعد ایک کنٹری اجلاس کا انعقاد ہوا۔ان میں چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں، مینوفیکچرنگ، زراعت، شجر کاری، ماہی پروری اور متعلقہ صنعتوں ، حفظان صحت ، تعلیم، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔
एक टिप्पणी भेजें