Halloween Costume ideas 2015

سریش پربھو # آسک پربھو کے ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا پر براہ راست سوشل میڈیا سیشن

نئی دہلی، کامرس اور صنعت اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے سوشل میڈیا پر ایک براہ راست اجلاس میں امکانی اور موجودہ صنعت کاروں کے اسٹارٹ اپ انڈیا اور حکومت سےحاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔ یہ جوابات شام ساڑھے چار بجے اور پانچ بجے کے درمیان دیئے گئے۔ شرکا نے اپنے سوالات پوچھنے کے لئے براہ راست اجلاس کے دوران #ٹیگ آسک پربھو کا استعمال کیاتھا۔ 

وزیر موصوف نے صنعت کاروں کو دستیاب فائدوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور حکومت سے حاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں جوابات دیئے۔ انہوں نے ملک میں صنعت کاری کے جذبے کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ مزید وسائل حاصل کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا ہب ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کے لئے ٹیکس رعایتوں پر سوالات کے جوابات دیئے۔ شرکا کو جن کے وزیر موصوف کی طرف سے سوالات کے جوابات دیئے گئے ، تعریف کا ایک سرٹی فکیٹ بھی بھیجا گیا ۔ اس سرٹی فکیٹ پر وزیر موصو ف کے دستخط تھے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget