نئی دہلی۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ تریویندرم نے سبھی خطے میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 اعشاریہ تین دو فیصد نمبر حاصل کیے جبکہ چنئی نے 93 اعشاریہ آٹھ سات اور دلی نے 89 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مذکورہ امتحان میں گیارہ لاکھ چھ ہزار 772 طلبا نے شرکت کی تھی، جن میں سے 9 لاکھ 18 ہزار 763 طلبا نے امتحان پاس کیے ۔
اس سال کا پاس ہونے کا تناسب 83 اعشاریہ صفر ایک فیصد ہے جو کہ پچھلے سال سے ایک فیصد زیادہ ہے۔ میگھنا سری واستو نے جو کہ اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول کی طالبعلم ہیں نے پانچو سو میں سے 499 نمبر حاصل کیے۔ لڑکوں کے پاس ہونے کا فیصد 78 اعشاریہ نو نو فیصد ہے جبکہ لڑکیوں کا 88 اعشاریہ تین ایک ہے جو کہ لڑکوں سے 9 اعشاریہ تین دو فیصد زیادہ ہے۔ 72 ہزار 599 طلبا نے 90 فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کیے۔ جبکہ 12 ہزار 737 طلبا نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ اس سال سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کا امتحان پانچ مارچ 2018 سے 27 اپریل 2018 تک منعقد کرایا تھا۔
एक टिप्पणी भेजें