نئی دہلی، بھارتی بحریہ کی 6 خاتون افسران نے ، جنہوں نے بحری جہاز آئی این ایس وی تارینی میں کامیابی کے ساتھ پوری دنیا کا چکر لگایا ہے، وزیر اعظم نریند رمودی سے ملاقات کی۔
اس مہم میں ، جسے ناویکا ساگر پریکرما کا نام دیاگیا تھا، پہلی مرتبہ بھارت کے جہاز میں ، جس کا عملہ پورا خواتین پر مشتمل تھا، پوری دنیا کا چکر لگایا ہے۔
بات چیت کے دوران عملے کی خواتین نے اپنے مشن کے مختلف پہلوؤں، اپنی تیاریوں، تربیت اور سفر کے دوران تجربات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیل بتائی۔
وزیر اعظم نے ان کے مشن کی کامیابی پر عملے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کہ وہ اپنے سفر کے دوران پورے منفرد تجربے کو تحریر میں لائیں اور دوسروں کےسامنے پیش کریں۔ اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا بھی موجود تھے۔
اس جہاز کی کپتانی لیفٹیننٹ کمانڈر ورتکا جوشی کررہی تھیں، جبکہ عملے میں لیفٹیننٹ کمانڈر پرتبھا جاموال ، پی سواتی اور لیفٹیننٹ ایس وجیہ دیوی ، بی ایشوریہ اور پایل گپتا شامل تھیں۔
एक टिप्पणी भेजें