نئی دہلی، پہلی مرتبہ بھارت میں پٹرولیم کے اپنے دو کلیدی ذخائر (ایس پی آر) میں سے ایک کو بھرنے کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے خام تیل کا پہلا کارگو وصول کیا ہے۔ یہ ریزرو انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو لمیٹڈ (آئی ایس پی آر ایل) نے منگلور میں تعمیر کیا ہے۔
اس سے پہلے 12 مئی کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان اور یو اے ای کے وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان الجابر اور ابوظہبی کے اے ڈی این او سی گروپ کے سی ای او نے مشترکہ طور پر خام تیل کے بحری جہاز ایم ٹی انسپریشن کو، جس کا تعلق ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) سے ہے، دو ملین بیرل خام تیل سے بھرنے کا اقدام کیا تھا۔
فروری 2018 میں وزیراعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے دوران آئی ایس پی آر ایل اور اے ڈی این او سی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت اے ڈی این او سی منگلور میں بھارت کے ایس پی آر میں اپنی لاگت پر 5.86 ملین بیرل خام تیل کا ذخیرہ کرے گا۔ ذخیرہ کرنے کا کام دو ملین بیرل کے ساتھ شروع ہوا ہے، جو آج منگلور پہنچا ہے۔ اے ڈی این او سی باقی خام تیل اس سال کے آخر تک بھیجے گا اور منگلور کے ذخیرے کو پُر کرے گا۔
بھارت کے ایس پی آر کو بھرنے کے لئے یو اے ای سے پہلا تاریخی کارگو بھارت اور یو اے ای کے درمیان کلیدی اہمیت کے حامل معاہدوں کو پورا کرنے میں دونوں ملکوں کے عہد کی عکاسی کرتا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی تعلقات، خاص طور پر تیل اور گیس کے سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ یہ معاہدہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ویژن کا نتیجہ ہے جو باہمی تعلقات کو ایک جامع کلیدی ساجھے داری میں بدلنے اور خریدار اور فروخت کنندہ کے تعلقات کو دوطرفہ سرمایہ کاری کے تعلقات میں بدلنے سے متعلق ہے۔
یو اے ای بھارت میں خام تیل کا چھٹا سب سے بڑا سپلائر ہے اور بھارت کی پٹرولیم کی تقریباً 6 فیصد ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ بھارت کی سرکاری سیکٹر کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ذریعے یو اے ای میں نشیبی ذقوم کے تیل کے کنوؤں میں 10 فیصد کی حالیہ خریداری اور بھارت کے ایس پی آر میں اے ڈی ای او سی کی سرمایہ کاری بھارت اور یو اے ای کے درمیان توانائی کے سیکٹر میں کلیدی ساجھے داری میں یکسر تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें