Halloween Costume ideas 2015

دفاعی افواج کے لئے 6900 کروڑ روپے سے زیادہ کے سازو سامان کی خریداری کو منظوری

Image result for images - indian defenceنئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں یہاں دفاعی خریداری کی کونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں دفاعی افواج کے لئے 6900 کروڑ روپے سے زیادہ کے سازو سامان کی خریداری کو منظوری دی۔

ملکی تکنیک کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت کے پیش نظر ڈی اے سی نے فوج اور فضائیہ کے ذریعہ استعمال ہونے والے راکٹ لانچروں کے لئے تھرمل امیجنگ (ٹی آئی ) رات میں دیکھنے والے آلات کو’بائی(انڈین )آئی ڈی ڈی ایم ‘، کے تحت ہندوستانی وینڈروں سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی آئی سائٹ ، جو 84 ایم ایم آر ایل کے لئے ہے ، مکمل تاریکی کے دوران فوجیوں کو درست آپریشن کرنے اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور ان کے بنکروں کو تباہ کرنے کے لئے سہولت فراہم کریں گے۔ ٹی آئی سائٹ اپنے فوجیوں کو کا پتہ لگانے اور دشمن کے ٹینک اور فوجیوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔

ڈی اے سی نے میک II، کے تحت ایس یو 30 ایم کے آئی طیاروں کے لئے طویل فاصلے والے دوہرے بینڈ کے انفرا ریڈ امیجنگ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم (آئی آر ایس ٹی ) کے ڈیزائن تیار کرنے اور انہیں بنانے کے لئے بھی منظوری دی ہے اور بعد میں یہ کم از کم 100 آئی آر ایس ٹی ،بائی انڈیا کٹیگری میں خریدے جائیں گے۔

مذکورہ بالا منظوری کے ساتھ صرف پچھلے آٹھ مہینے کے دوران ڈی اے سی نے مسلح افواج کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے اور ملک کی تکنیک پر بھی زیادہ زور دیا ہے۔ تقریباً 43844 کروڑ روپے کے ساز و سامان کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی ہے جس میں 32253 کروڑ روپے کا ساز و سامان میڈ ان انڈیا یا ملک میں ہی تیار کردہ ہوگا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget