Halloween Costume ideas 2015

یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر امور داخلہ کی وزارت کی طرف سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام

نئی دہلی، امور داخلہ کی وزارت نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ۔ سی اے پی ایف ایس کے تقریباً 2 ہزار اہلکاروں نے لکھنؤ میں بڑے پیمانے پر یوگا ورزشوں میں حصہ لیا ۔ امور داخلہ کی وزارت کے افسروں نے دلی میں مختلف مقامات پر یوگا مشق میں شرکت کی ۔ نیم فوجی دستوں نے پورے جوش و توانائی 

کے ساتھ یوگا کے دن کی تقریب منائی ۔
 

سی اے پی ایف ایس کے تقریباً 30 ہزار اہلکاروں نے یوگا ورزش میں شرکت کی جس کا اہتمام مختلف ریاستی راجدھانیوں /دیگر شہروں میں کیا گیا تھا ۔ تقریباً 3 لاکھ عملے نے اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر یوگا ورزش کی ۔ سی آر پی ایف نے نوڈل فورس کے طور پر ہندوستان کی 28 راجدھانی شہروں میں  یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کی تقریب میں حصہ لیا۔ بی ایس ایف کے لگ بھگ چالیس ہزار اہلکاروں نے اپنے کنبوں کے ساتھ یوگا کریا میں حصہ لیا ۔

 محاذوں پر متعلقہ ادارے نے پرہاری پریوار کے لئے یوگا ورزشوں کا اہتمام کیا اور بی ایس ایف اداروں کے ساتھ رہ رہی آباد ی کے لئے بھی یوگا ورزش کی۔ اس موقع پر فورس ہیڈ کوارٹر نے نظام الدین بی ایس ایف تنصیب میں ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جہا ں سد گرو شری جگّی واسودیو جی کی ایشا فاؤنڈیشن کے ماہرین کے ایک گروپ نے حاضرین کے سامنے یوگا کی ورزشیں کیں۔ آج 200 عملے پر مشتمل بی ایس ایف یوگا ٹیم نے راجیو چوک پر تقریب میں امور داخلہ کی وزارت کی بہترین یوگا پرفورمر ٹرافی جیتی ۔ تمام فیلڈ فارمیشنز کے علاوہ بی ایس ایف نے چار ریاستی راجدھانی کولکاتہ ،اگرتلہ ،احمد آباد اور بنگلورو میں یوگا ورزشوں کا اہتمام کیا ۔ 

ہند تبت سرحدی پولیس آئی ٹی بی کی فوج نے بھی ملک میں مختلف مقامات پر یوگا کی مختلف ورزشوں میں حصہ لیا ۔ ہمالیائی سرحد پر فورس کی بارڈر آؤٹ پوسٹ بی او پیز پر بھی یہ دن منایا گیا ۔ اس موقع پر فورس نے لداخ کے بی او پیز سمیت اونچائی والے علاقوں میں یوگا کے سیشنس میں سرگرم شرکت کی جہاں ٹیمپریچر کچھ مقامات پر منفی 25 ڈگر ی سیلسیس رہتا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، سکم اور اروناچل پردیش میں مختلف مقامات پر منعقد یوگابھیاس میں حصہ لیا ۔ آئی ٹی بی پی کے تقریباً 25 ہزار جوانوں نے ملک بھر میں اس تقریب میں شرکت کی ۔

 افغانستان اور ڈی آر کونگو میں فورس کے جوانوں نے یہ دن منایا۔ چھتیس گڑھ میں نکسل مخالف کارروائیوں کے لئے تعینات آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے یوگا کے دن میں شرکت کی۔ آئی ٹی بی پی کے ڈی جی جناب کرشن چودھری نے ایک پروگرام میں یوگ ابھیاس کیا جس کا اہتمام نئی دلی میں ٹگرمی میں آئی ٹی بی پی کیمپس میں کیا گیا تھا۔ 

یوگا کے سچے جذبے کے ساتھ ایس ایس بی نے یوگا کے بہت سے پروگراموں کا زبردست طریقے سے انعقاد کیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام چھ محاذوں ، ہیڈکوارٹس، 18 سیکٹر ہیڈکوارٹر، 66 بٹالینس اور دیگر مقامات پر کیا گیا تھا۔ آج تقریباً 500 ایس ایس بی عملے نے لکھنؤ میں گروپ یوگا میں شرکت کی جہاں وزیر اعظم نریندر مود ی نے یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن میں شرکت کی تھی۔

 ایس ایس بی کی ڈی جی محترمہ ارچنا راما سندرم نے نئی دلی کے گٹھورنی میں 25 ویں بی این کیمپس کے احاطے میں یوگا سیشن میں شرکت کی ۔ یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد اس تقریب میں فورس ہیڈ کوارٹس ، ایس ایس بی کے سینئر افسروں اور 25 ویں بی این ایس ایس بی میں تعینا ت عملے نے شرکت کی ۔ 

قومی آفات کے بند و بست کی فورس یعنی این ڈی آر ایف نے بھی دلی میں اور اپنی بٹالین ہیڈ کوارٹرز میں اور ملک بھر میں علاقائی ریسپانس سینٹروں میں یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں حصہ لیا اور یہ دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ اس موقع پر این ڈی آر ایف نے دلی میں نہرو پارک میں یوگا سیشن کا اہتمام کیا۔ این ڈی آر ایف کے بچاؤ عملے نے یوگا کے مختلف آسن کئے ۔ 

دلی پولیس کے کمشنر  امولیہ کمار پٹنائک نے یوگا کے لئے دلی پولیس کے عملے کو ترغیب دی تاکہ وہ تناؤ اور تھکاوٹ سے نمٹ سکیں اور اپنی کارکردگی کو زیادہ موثر بنا سکیں ۔

 دلی پولیس کے کمشنر نے خود یوگ آسن کئے ۔ ان کے ساتھ دیگر سینئر پولیس افسروں نے اور سبھی رینک کے 2000 افسرو ں نے بھی اس میں شرکت کی۔ یہ یوگ آسن وسطی دلی میں رام لیلا گراؤنڈ پر کئے گئے ۔ دیگر ڈسٹرکس یونٹس ، پولیس اسٹیشنوں ، پولیس کالونیو ں اور پولیس کاملیکسس میں اسی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget