نئی دہلی، انتھونی لیان زوالا نے یہاں نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 1982 بیچ کے افسر جناب انتھونی لیان زوالا کو حکومت ہند نے یکم مئی 2017 سے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کا نیا کنٹرول جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) مقرر کیا تھا۔ وہ اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے شمال مشرقی خطے کے پہلے شخص ہوں گے۔
دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے گریجویٹ لیان زوالا مرکزی اور ریاستی سطح کی حکومتوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی)، اطلاعات و نشریات کی وزارت ، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت ، تجارت کی وزارت اور دیہی ترقیات کی وزارت نے اعلی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ لیان زوالا ٹریننگ ان دی فیلڈ آف پبلک فائننس منجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ان دی نارتھ ایسٹ یعنی آئی این جی اے ایف – این ای آر کے پہلے ڈائریکٹر تھے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ میزورم کے آئیزول واقع ہے۔
شمال مشرقی خطے میں آئی ٹی سے متعلق اقدامات کے لئے وہ کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میزورم میں مختلف محکموں میں سیکرٹری کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے جن میں زرعی مارکیٹنگ ، سرحدی تجارت اور راحت و بازآبا د کاری کے محکمے شامل ہیں۔
وہ نارتھ ایسٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ یہ کارپوریشن گوہاٹی میں واقع سرکاری شعبے کا ایک ادارہ ہے۔
एक टिप्पणी भेजें