نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے کرشی بھون میں آن لائن ای-کرشی سمواد شروع کیا۔
سنگھ نے مطلع کیا کہ ای-کرشی سمواد، انٹرنیٹ پر مبنی رابطہ ہے اور ایک نرالا پلیٹ فارم ہے جو کسانوں اور متعلقہ لوگوں کو زرعی سیکٹر کے اپنے مسائل کا براہ راست اور مؤثر حل حاصل کرسکتے ہیں۔
مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ لوگ براہ راست آئی سی اے آر کی ویب سائٹ: http://icar.org.inپر رابطہ کرسکتے ہیں اور ایس ایم ایس یا ویب سائٹ پر ماہرین اور اداروں سے اپنے معاملے کا موزوں حل حاصل کرسکتے ہیں۔
سنگھ نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس موبائل فون میں انٹرنیٹ ہے وہ بھی اس سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें