نئی دہلی، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈیزائنز اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی ایس او) آر کے کل شریشٹھ اور شمالی ریلوے کے جنرل منیجر نے یہاں ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے نئی دہلی میں 3 اور 4 مئی کو ہونے والی گلوبل ٹیکنالوجی کانفرنس کی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے ملک میں مستقبل میں ریل نقل و حمل کی منصوبہ بندی میں اس ٹیکنالوجیکل اجتماع کی اہمیت اجاگر کی۔ ڈی آر ڈی ایس او کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور ایفی شینسی اینڈ ریسرچ، ریلوے بورڈ کے اکزیکیٹیو ڈائرکٹر شیلیندر جیسوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کل شریشٹھ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں چار اہم باتوں پر زیادہ زور رہے گا یعنی حفاظت بڑھانا، سروس کے دوران ناکافی اور خودکار صحت کی نگہداری اور نگرانی اور صلاحیت بڑھانا اور بھیڑ بھارٹ کم کرنا نیز زیادہ گاہک خدمات۔
17ممالک جیسے امریکہ، چین، جاپان، روس، جنوبی افریقہ وغیرہ کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ م ن۔ا ش۔ ن ا۔
एक टिप्पणी भेजें