نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری انسداد غربت کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے ہاؤسنگ اور شہری ترقیاتی کارپوریشن-ہڈکو لمیٹڈ (ایچ یو ڈی سی او) کے 47ویں یوم تاسیس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہڈکو، ملک میں مالی شمولیت کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، کیونکہ یہ مالی طور پر کمزور طبقے کی مکان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہاؤسنگ سرمائے کی دیکھ بھال کررہا ہے۔
وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہڈکو گزشتہ 47 سالوں سے ملک بھر میں 16 ملین رہائشی اکائیاں قائم کرچکا ہے جن میں سے 92 فیصد رہائشی اکائیاں مالی اعتبار سے کمزور طبقے اور کم آمدنی والے گروپوں کو فائدہ پہنانے کیلئے تعمیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہڈکو نے اس کے علاوہ تقریباً 67 لاکھ پائیدار اور کم لاگت والے بیت الخلاء اور غسل خانے (سینی ٹیشن یونٹس) تعمیر کرنے میں بھی تعاون دیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہڈکو نے منسلک قرض رعایت اسکیم کے تحت مالی اعتبار سے کمزور طبقوں؍ کم آمدنی والے گروپوں (سی ایل ایس ایس-ای ڈبلیو ایس؍ ایل آئی جی) کیلئے بنیادی قرض دینے والے مختلف اداروں کے ساتھ 51 مفاہمت ناموں اور منسلکہ قرض رعایت اسکیم کے تحت متوسط آمدنی گروپوں (سی ایل ایس ایس- ای ڈبلیو ایس ایم؍ آئی جی ) کیلئے 21 مفاہمت ناموں پر عمل درآمد کیا ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ہڈکو ایم او یو سے متعلق تمام مختص شدہ منظوریوں اور اخراجات کا حساب کتاب رکھا ہے اور اہداف کو حاصل کیا نیز ہڈکو نے 2015-16 میں پرفیکٹ ون (1) ایم او یو ریٹنگ کے ساتھ گزشتہ 5 برسوں سے لگاتار شاندار ریٹنگ حاصل کی ہے۔
وزیر موصوف نے اشارہ دیا کہ ہڈکو نے پی ایم اے وائی (یو) کی کریڈٹ لنکڈاسکیم کے تحت 31 مارچ 2017 تک 11.66 کروڑ کی سبسڈی کے ساتھ 759 مستفدین کیلئے دوبارہ مالی تعاون دیا ہے اورامید ہے کہ آئندہ برسوں میں 50 ہزار ہڈکو، سی ایل ایس ایس-ای ڈبلیو ایس؍ ایل آئی جی اسکیم کے تحت اور اتنے ہی مستفدین کو سی ایل ایس ایس- ایم آئی جی اسکیم کے تحت اہداف کو پورا کرپائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی اوپروسیس کے باوجود ہڈکو اپنے ح؛ے کی ایکوٹی کے 10 فیصد سرمائے کی نکاسی کے عمل سے گزررہاہے اور امید ظاہر کی کہ ہڈکو کے ملازمین، ہڈکو کی ترقی کیلئے مزید ذمہ دار بنیں گے اور ہڈکو کو ان بلندیوں تک پہنچائیں گے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں پہنچا ہے۔
تقریب کے دوران وینکیا نائیڈو نے ہڈکو ڈیزائن ایوارڈ-2016، سنگلپ اور اربن انڈیا‘‘ ایوارڈ تقسیم کئے اور ’’شیلٹر‘‘ اور ہڈکودرپن‘‘ نام کی دو کتابوں کا اجراء بھی کیا۔
اس موقع پر چیف ویجیلنس کمشنرکے چودھری، سکریٹری (ایچ یو پی اے) ڈاکٹر ننددتا چٹرجی، ہڈکو کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم روی کانت اور ہوپا (ایچ یوپی اے) کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
एक टिप्पणी भेजें