نئی دہلی، ریٹائرمنٹ صلاح کاروں کے رجسٹریشن عمل کو مزید سہل بنانے کی غرض سے پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے درخواست جمع کرانے کے عمل کو طبعی طریقہ کار سے آن لائن موڑ میں تبدیل کردیا ہے۔
درخواست دہندگان اب اپنی درخواست اور تمام ضروری دستاویزات کی اسکینڈ کاپی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ اس عمل سے درخواستوں کے پروسیسنگ وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پی ایف آر ڈی اے، صارفین کی آن لائن بورڈنگ کے ذریعہ این بی ایس کے احاطے میں توسیع کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ صلاحکاروں کا رجسٹریشن کررہا ہے اور این پی ایس کے تحت، انہیں اثاثوں کے اختصار کیلئے نیز پنشن فنڈ مینجروں کے انتخاب کیلئے، انہیں مشاورتی خدمات بھی مہیا کرارہی ہے۔
’’ریٹائرمنٹ صلاحکار‘‘ کوئی بھی شخص رجسٹرڈ پارٹنر شپ فرم، کارپوریٹ ادارے یا کسی رجسٹرڈ ٹرسٹ یا سوسائٹی سے ہوسکتا ہے، جس کی خواہش قومی پنشن اسکیم پر مشورہ دینے سے متعلق ہوسکتی ہے یا پروسپیکٹس موجودہ صارفین میں پی ایف آر ڈی اے کے ذریعہ چلائی جانے والی پنشن اسکیموں یا پی ایف آر ڈی اے (ریٹائرمنٹ صلاحکار) ریگولیشن کے تحت رجسٹرڈ دیگر افراد یا افراد کے گروپوں سے ہوسکتا ہے۔
ریٹائرمنٹ صلاحکار کے رجسٹریشن کیلئے اہل بننے کے سلسلے میں این آئی ایس ایم اور ایف پی ایس بی انڈیا ضروری اسناد بھی مہیا کرارہے ہیں جبکہ سیبی (ایس ای بی آئی) کے ساتھ رجسٹرڈ سرمایہ صلاحکار مذکورہ اسناد سے مستثنیٰ ہیں اور پی ایف آر ڈی اے کے رجسٹریشن کیلئے اپنی درخوستیں براہ راست جمع کراسکتے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें