Halloween Costume ideas 2015

سرکاری پرنٹنگ پریس کی جدید کاری

نئی دہلی، نئی دہلی کے منٹو روڈ پر واقع حکومت ہند کے پرنٹنگ پریس کی جدید کاری 338.56 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔

شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو منظور دے دی ہے۔ پریس کی موجودہ عمارت کی 238.56 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید کاری کی جائے گی جس میں گراؤنڈ اور 6 منزلہ عمارت تین بلاک کی شکل میں ہوں گے جو کہ100کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کئے جانے والے جدید تکنیک اور سازوسامان کیلئے موزوں ہوں گے۔

فی الحال جو مشینیں اور سازوسامان استعمال میں لائے جارہے ہیں وہ 1980 سے لے کر 2005 کے دوران کے ہیں۔ جبکہ ان میں کچھ مشینیں ایسی ہیں جو 1968 میں لگائی گئی تھیں جس کی وجہ سے پیداوار ی خرچ زیادہ ہوجاتی ہے اور پرنٹنگ سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل وقت پر نہیں ہوپاتی۔ اسی طرح سے ان مشینوں کے ری فیبریکیشن کیلئے پارٹ پرزے بھی نہیں مل پاتے۔

قومی راجدھانی کے منٹو روڈ پر واقع حکومت ہند کے اس پرنٹنگ پریس کی جدید کاری کے بعد اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوجائے گا۔ فی الحال یہاں اے-5 سائز کے 16 لاکھ صفحات کی یومیہ طباعت ہوتی ہے۔ اس طرح سے اس پریس میں سالانہ 60 کروڑ اے-5 سائز کے صفحات کی طباعت ہوتی ہے۔ جدید کاری کے بعد اس کی صلاحیت بڑھ کر 45 لاکھ صفحات یومیہ (164.96 کروڑ صفحات سالانہ) ہوجائے گی۔ اس طرح سے اس کی پیداواری صلاحیت 177 فیصد بڑھ جائے گی۔ ملٹی کلرپرنٹنگ جو کہ فی الحال دستیاب نہیں ہے، اس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

یہ سرکاری پریس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طباعت سے متعلق سبھی ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے۔ جس میں روز مرہ کی پارلیمانی کارروائی، سوالوں کی فہرست، بل، قوانین، سنوپسس، رپورٹیں، مباحثے، کون کیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹیں اور ان سب کے علاوہ کابینہ سکریٹریٹ اور مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی طباعت سے متعلق ضرورتیں شامل ہیں۔ ملٹی کلر پرنٹنگ کی سہولت فی الحال نہ ہونے کے سبب اس طرح کی طباعت کے کام جیسے مختلف وزارتوں اور محکموں کی سالانہ رپورٹ وغیرہ کے کام کو دوسروں سے کرانا پڑتا ہے۔

پرنٹنگ پریس کی جدید کاری کا کام 52 مہینوں میں مکمل ہوگا۔

موجودہ 22،017 مربع میٹر زمین کی دستیابی میں سے تقریبا 1.50 ایکڑ زمین وزارت خزانہ کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور پبلک فائنانس مینجمنٹ سسٹم ( پی ایف ایم ایس) کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے منتقل کی جائے گی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget