Halloween Costume ideas 2015

مشہور فلم ہدایت کار اور اداکار کے وشوناتھ کو سال 2016 کے لئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

نئی دہلی،  مشہور فلم ہدایت کار اور اداکار کاسی نادھونی وشوناتھ کو سال 2016 کے لئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کمیٹی کی سفارش کو اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب وینکیا نائیڈو نے  اپنی منظوری دی۔

 دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حکومت ہند کی جانب سے ہندوستانی سنیما کی ترقی اور فروغ میں غیر معمولی خدمات اور تعاون کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ایک سورن کمل (سونے کا کمل) 10 لاکھ روپے نقد اور ایک شال پر مشتمل ہے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں آئندہ 3 مئی 2017 کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ 

کلاسیکی و روایتی آرٹ، موسیقی اور رقص کے پیش کنندہ جناب کے وشوناتھ ہندوستانی فلمی صنعت کے لئے حوصلہ اور تحریک پیدا کرنے والے شخص رہے ہیں۔ ایک ہدایت کار کی حیثیت سے 1965 سے لیکر اب تک انہوں نے 50 فلمیں بنائی ہیں۔ تمام فلمیں اپنے مضبوط موضوع ، بیانیہ، ایماندارانہ طرز عمل اور ثقافتی صداقت کے لئے جانی جاتی ہیں۔ سماجی اور انسانی موضوعات پر مبنی ان کی فلمیں وسیع پیمانے پر عوام الناس کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔

 کے وشوناتھ آندھرا پردیش کے گڑیوادین میں فروری 1930 میں پیدا ہوئے۔ آرٹ کے سچے قدرداں جناب کے وشوناتھ نے آرٹ ، موسیقی اور رقص کے مختلف موضوعات پر سلسلے وار فلمیں بنائیں۔

 ہندوستانی سنیما میں ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے 1992 میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں انہیں پانچ قومی ایوارڈ ، 20 نندی ایوارڈ (آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت کے ذریعہ عطا کردہ) اور 10 فلم فیئر ایوارڈ بشمول لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔قومی ایوارڈ یافتہ ان کی فلم ‘‘سواتھی مُتھیم’’ کو69 ویں اکیڈمی ایورڈ میں بہترین غیر ملکی فلم کے زمرے میں ہندوستان کی جانب سے شامل کیا گیا ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget