نئی دہلی، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) محکمہ 20 اور 21 اپریل کو یہاں سول سروسیز ڈے کے تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج دو دروزہ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ تقریب کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی 21 اپریل کواضلاع نافذ کرنے والی اکائیوں اور مرکز / ریاستی تنظیموں کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے پی ایم کے ایوارڈز سے سرفراز کریں گے۔ یہ ایوارڈز نشان ذد ترجیح پروگراموں کے موثر نفاذ اور اختراع کے لئے دیئے جائیں گے۔
پبلک انتظامیہ میں ریاست کے لئے پی ایم ایوارڈ ز اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ تاکہ عام شہریوں کی بھلائی کےلئےمرکز اور ریاستی سرکاروں کی اضلاع/ تنظیموں کی طرف سے کئے گئے غیر معمولی او ر اختراعی کام کو تسلیم کیا جاسکے اور ان
کے کام کا اعتراف کیا جاسکے۔ br>
سول سروسیز ڈے 2017 کو دیئے جانے والے ایوارڈ کے لئے پانچ ترجیح پروگرام کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا۔ دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ، پردھان منتری فصل بیما یوجنا ، اسٹارٹ اپ انڈیا/ اسٹینڈ اپ انڈیا اور نیشنل ایگری کلچر مارکیٹ (ای –این اے ایم ) شامل ہیں۔ br>
एक टिप्पणी भेजें