نئی دہلی، ملک میں صحت مند جمہوریہ قدروں کومستحکم کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی کابینہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک میں تمام زمروں کی گاڑیوں سے بتیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی رائےہے کہ گاڑیوں پر بتیاں وی آئی پی کلچر کی علامت ہیں اور جمہوری ملک میں اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کی کوئی اہمیت ہیں۔ البتہ بتیوں کی اجازت ان ہی گاڑیوں کو دی جائے گی جن کا تعلق ایمرجنسی اور راحت سروسیز ایمبولینس یا فائر سروسیز وغیرہ سے ہوگا۔
اس فیصلہ کی روشنی میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت قانون میں ضروری ترمیم کرے گی۔
एक टिप्पणी भेजें