نئی دہلی، ہندستان اور آسٹریلیا نے کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے مقصد سے ممبئی میں کھیلوں میں شراکت داری شروع کی ہے۔ شراکت داری جو کرکٹ کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر کی موجودگی میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر وجے گوئل اور دورے پر آئے آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے ذریعہ شروع کی گئی ہے۔ چار شعبوں ، ایتھلیٹ اور کوچنگ تربیت و ترقی اور کھیل سائنس ، اسپورٹس حکمرانی اور یک جہتی اور بنیادی سطح کی شرکت میں ہند آسٹریلیا تعاون کو آگے بڑھائے گی۔
اس موقع پرا ظہار خیال کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ اسپورٹس شراکت داری سے دونوں ملکوں کے ایتھلیٹوں، کوچیز ،تکنیکی اہلکاروں اور اسپورٹس سائنس دانوں کے درمیان تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان نے کھیلوں کو عوامی صحت بندوبست کےسا تھ ساتھ تعلیم کے بہت اہم حصے کے طور پر لینا شروع کردیا ہے۔ ہم نے بنیادی سطح پر کھیل ثقافت کو فروغ دینے کے لئے کھیلو انڈیا کا ایک اہم پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولوں میں کھیلوں کو ایک لازمی موضوع کے طور پر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ آئی ڈینٹی فیکیشن اور ڈولپمنٹ اسپورٹس پورٹل جلد شروع کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ نئی شراکت داری کے تحت وکٹوریا یونیورسٹی آف کینبرا آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کی طرز پر ایک نیشنل یونیورسٹی کے قیام میں مدد دینے کے لئے ہندستان کے ساتھ مل کر کام
کرے گی۔
ٹرن بل اور جناب گوئل نے ممبئی کی جھگی بستیوں کی کچھ نوجوان لڑکیوں سے بھی ملاقات کی جنہیں ایک تنظیم اپنالیہ کے ذریعہ کھیلنا سکھایا جارہا ہے۔ یہ تنظیم سچن تندولکر کی ساس محترمہ انابیل مہتہ چلاتی ہیں ۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اس کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ کھیل کود سماجی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें