Halloween Costume ideas 2015

کال ڈراپس کا مسئلہ اندرونی طورپرزیادہ سنگین ہے

نئی دہلی، ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی) موبائل نیٹ ور کس میں کال ڈراپ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہاہے۔ ٹیلی کوم خدمات فراہم کرانے والوں (ٹی ایس پی ایس) نے جون 2016 سے فروری 2017 کی مدت کے دوران ملک بھر میں تقریباً 2،12،917اضافی ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس ایس) نصب کئے ہیں۔ البتہ صارفین سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کرنے کیلئے ڈی او ٹی نے دلی، ممبئی، 

اترپردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹراورگووامیں 23دسمبر 2016 کو ایک مربوط وائس ریسپونس سسٹم(آئی وی آر ایس) نظام شروع کیاتھا، جن کی پنجاب اور منی پور کو چھوڑ کر 12 جنوری 2017 کو دیگر ریاستوں میں توسیع کی گئی تھی۔ آئی وی آر ایس نظام پنجاب اور منی پور میں 6مارچ 2017کو شروع کیاتھا ۔

 اس نظام کے ذریعے صارفین شارٹ کوڈ 1955سے آئی وی آر ایس کال حاصل کرتے ہیں۔ صارفین شہر، قصبے گاؤں کے نام پرمشتمل اسی شارٹ کوڈ 1955سے ٹول فری ایس ایم ایس بھی بھیج سکتے ہیں۔

 23 دسمبر2016سے28 فروری 2017 تک آئی وی آر ایس نظام شروع کئے جانے کے بعد سے ملک بھر میں تمام ٹی ایس پی ایس کے صارفین کو 1661640کامیاب آؤٹ باؤنڈ کالز کی گئی ہیں۔ تقریباً 220935صارفین نے سروے میں شرکت کی۔ ان میں سے تقریباً 138072(62.5)فیصد صارفین نے کال ڈراپس کی اطلاع دی۔ فیڈ بیک سے یہ اندازہ لگایاہے کہ کال ڈراپس کا مسئلہ اندرونی طورپر زیادہ سنگین ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget