نئی دہلی ، طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنا، سیکھنے کے نتیجے کے عمل کا نچوڑ ہے جس کے لئے ہم کو مسلسل کوشش کرنی ہے اور یہ استاد کے ساتھ ساتھ والدین متعلقہ محکموں،ماہرین تعلیم اور معاشرے پر ہے کہ وہ اجتماعی طور پر کام کریں۔ ہماری حکومت نے اب سیکھنے کے نتیجے کے عمل کے طریقہ کار وضع کئے ہیں۔
یہاں نئی دلی میں این سی ای آر ٹی ہیڈ کوارٹر میں اسکولی تعلیم میں اختراع سے متعلق تین روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے طلبا کو معیاری تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ایک اچھے شہری بن سکیں۔
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ہم تعلیم کے ضابطوں سے متعلق والیدن اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبا میں بیداری پیدا کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جو واضح شکل میں کچھ سطح پر دی جارہی ہے۔
اس کے لئے ملک بھر کے اسکولوں میں پوسٹروں کی نمائش کی جائے گی۔ ٹیچروں کو مناسب تربیت فراہم کی جائے گی اور جواب دہی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے اور اسے بہتر بنانے کے لئے سیکھنے کے نتیجے کا چارٹر وضع کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ رائے، پور بنگلورو، چنڈی گڑھ، گوہاٹی اور پونے میں اس سال (نیون میش) کے تحت تعلیم میں اختراع کے لئے پانچ کیمپوں کا اہتمام کیا جائےگا۔ جہاں استاد کی تعلیم معیاری تعلیم دینے، کمیونٹی کے اشتراک اور تعلیم کے لئے ڈیجیٹل طریقوں کے مناسب استعمال کے پہلوؤں پر مختلف ریاستی سرکاروں کے افسروں این جی اوز اورتعلیم کے نظریئے کو پھیلانے والوں کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس میں بحث و مباحثے سے طلبا کو بااختیار بنانے کے لئے تعمیری تعلیم کی راہ ہموار ہوگی تاکہ طلبا معلومات ہنرمندی اور اچھی اقدار حاصل کرسکیں۔ موقع پر پانچ کتابوں کا اجرا بھی کیا گیا۔ کانفرنس اسکول ایجوکیشن کے سکریٹری انل سوروپ ، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر ایچ سینا پتی نے بھی خطاب کیا۔
एक टिप्पणी भेजें