ہلی۔ حکومت ہند کے اسٹریٹ لائٹ قومی پروگرام (ایس ایل این پی) کے تحت ملک بھر میں روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو بدل کر 21 لاکھ ایل ای ڈی لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ نئی ایل ای ڈی لائٹوں سے گلیاں اور سڑکیں مزید روشن ہوئی ہیں نیز رہائش پذیر اور موٹر گاڑیاں چلانے والے لوگوں میں سلامتی اور تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔ حکومت ہند (جی او آئی) کی وزارت توانائی کے تحت ایک سرکاری توانائی خدمات کمپنی، انرجی ایفیشی اینسی سروس لمیٹیڈ، ایس ایل این پی کے نفاذ کی ایجنسی ہے۔
ایل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کے نتیجے میں 295 ملین یونٹ کے وہاٹ جو 73 ایم ڈبلیو سے زائد کے مساوی ہے، بجلی کو بچانے میں مدد ملی ہے اور اس سے 2.3 لاکھ ٹن سالانہ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تخفیف ہوئی ہے۔ اس پروجیکٹ کا نفاذ 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں میں کیا گیا۔
روایتی لائٹو ںکو ایل ای ڈی لائٹو ں میں تبدیل کرنے کے بعد سڑکوں پر روشنی میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔ جن ریاستوں میں سب سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹیں تبدیل کی گئیں ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ای ای ایس ایل ایک اور خصوصی ہیریٹیج لائٹنگ پروجیکٹ کا نفاذ کررہی ہے جس کے تحت اترپردیش کے کاشی علاقے میں 1000 ایل ای ڈی لائٹیں نصب کی گئی ہیں اور مزید 4000 لائٹیں نصب کرنے کا پروگرام ہے۔
ایل ای اسٹریٹ لائٹوں کی قمیت فروخت کو بھی 135 روپئے فی واٹ سے کم کرکے 80 روپئے فی واٹ کردیا گیا ہے کیونکہ ایل ای ڈی لائٹوں کی مانگ اور کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ ای ای ایس ایل نے ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کے اخراجات کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ہے اس لئے میونسپلٹیوں کو ان کے لئے اضافی بجٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ میونسپلٹیاں، 7 سال کے عرصے میں ایک مرتبہ بجلی کی بچت میں سے توانائی (بجلی) اور رکھ رکھاؤ کے چارج ادا کریں گے۔ ای ای ایس ایل نے ملک بھر میں تمام اسٹریٹ لائٹوں کے لئے 95 فیصد اپ ٹائم (گارنٹی پیریڈ) رکھا ہے۔
ای ای ایس ایل نے بی آئی ایس کو ایل ای ڈی کی خریداری کے لئے کسی بھی تکنیکی خرابی کیلئے 7 سال کی وارنٹی دیتی ہے۔ ای ای ایس ایل نے ایل ای ڈی لائٹوں کی مینوفیکچرنگ میں ہر سطح پر کوالٹی چیک کو پوری طرح دھیان میں رکھا ہے اور سستی اور قابل رسائی ایل ای ڈی لائٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ای ای ایس ایل، پروجیکٹ کے اختتام پر تمام اسٹیٹ پوسٹ پر ایک سوشل آڈٹ بھی کرے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 5جنوری 2015 کو قومی پروگرام کے تحت 100 شہروں کے گھروں اور سڑکوں پر روایتی لائٹوں کو بجلی کی بچت کرنے والی ایل ای ڈی لائٹوں سے تبدیل کرنے کے پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اسٹریٹ لائٹ نیشنل پرگرام (ایس ایل این پی) کے تحت حکومت نے ملک کی 1.34 کروڑ روایتی لائٹوں کو ایل ای ڈی لائٹوں سے تبدیل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें