Halloween Costume ideas 2015

ہوائی اڈوں پر قدرے مختلف اہل افراد کیلئے سہولیات

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 10 ریاستوں کیلئے مرکزی امداد سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی)کی صدارت کی۔ ان ریاستوں میں آندھراپردیش، آسام، بہار، ہماچل پردیش، کرناٹک، منی پور، راجستھان، تمل ناڈو،  تلنگانہ اور اترپردیش شامل ہیں۔ 

کمیٹی نے بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کی رپورٹوں کی بنیاد پر تجاویز کی جانچ کی، جنہو ں نے سیلاب، مٹی کے تودے گرنے، بادل پھٹنے، ژالہ باری، سمندری طوفان اور خشک سالی جیسی آفات سے متاثرہ مذکورہ بالا ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔ 

آفات کے بندوبست کے قومی فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 4979.97 کروڑ روپے اور دیہی پینے کے پانی کے قومی پروگرام (این آر ڈی ڈبلیو پی) سے 40.67 کروڑ روپے سمیت 5020.64 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔ 

ایچ ایل سی نے آندھراپردیش کیلئے 584.21 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دی۔ آسام کیلئے 269.40 کروڑ روپے، بہار کیلئے 822.96 کروڑ روپے، ہماچل پردیش کیلئے 152.28 کروڑ روپے اور کرناٹک کیلئے 171.69 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے منی پور کیلئے 19.11 کروڑ روپے، راجستھان کیلئے 370.27 کروڑ روپے ، تمل ناڈو کیلئے 2014.45 کروڑ روپے، تلنگانہ کیلئے 314.22 کروڑ روپے اور اترپردیش کیلئے 303.05 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی۔ اس میٹنگ میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو مہرشی اور نیتی آیوگ، وزارت داخلہ، وزارت زراعت اور وزارت خزانہ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget