نئی دہلی، پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت سے متعلق ویژن زیرو اور اس کی معنویت کےموضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 15 سے 17 مارچ کے دوران نئی دہلی میں کیاجارہا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائس اینڈ لیبر انسٹی ٹیوٹ (ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی ، حکومت ہند ، محنت و روزگار کی وزارت اور جرمن سوشل ایکسیڈینٹ انشورنس (ڈی جی یو وی) جرمنی کے ذریعہ بین الاقوامی سماجی تحفظ تنظیم - مینوفیکچرنگ ،
تعمیر اور کانکنی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
ویژن زیرو کا تصور تیزی کے ساتھ بین الاقوامی قبولیت حاصل کررہا ہے اور توقع ہے کہ اسے ملک میں پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت معیارات کو بلند کرنے سے متعلق حکومت ہند کی کوششوں کو تقویت ملے گی تاکہ ملک میں پیشہ وارانہ تحفظ ا ور صحت کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس کانفرنس میں مختلف صنعتوں سے وابستہ شعبوں کی نمائندگی کرنے والے شرکا شامل ہورہے ہیں اور توقع ہے کہ اس کانفرنس ک ذریعہ جو ایک مشترکہ پلیٹ فارم دستیاب کرایا گیا ہے اس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے بہتر طور طریقوں کا اشتراک کرکے مستفید ہوں گے۔
دوسری طرف بین الاقوامی برادری ہندستان میں پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کی صورتحال سے آگاہ ہوسکیں گے جس سے ہندستانی صنعتوں میں موجود پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے منظر نامے سے بین الاقوامی برادری روبرو ہوسکے گی۔
یہ کانفرنس معلومات ، طور طریقوں اور تجربوں کا تبادلہ کرکے کام کی جگہ پر تحفظ اور صحت کو فروغ دینے کے لئے ایک فورم دستیاب کرائے گی۔ پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے شعبے سے متعلق ماہرین باہمی تعاون کی بنیاد رکھنے اور تعلقات کو مضبوط کرکے نیٹ ورک اور اتحاد کی تنفیذو تعمیر کریں گے۔ مزید برآں 1200سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مندوبین کے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔ ان مندوبین کا تعلق مینوفیکچرنگ ، کانکنی اور تعمیراتی شعبوں کے پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت ماہرین سے ہے ۔
جولوگ ا س کانفرنس سے خطاب کریں گے اس میں بین الاقوامی برادری سے تعلق رکھنے والے مقررین بھی شامل ہیں۔ جن میں جرمنی، فرانس، چلی اور متعدد دیگر یوروپی ممالک کے مقررین شامل ہیں۔ ہندستان کو جو مقررین اس کانفرنس سے خطاب کریں گے ان میں پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت (او ایس ایچ) کے چوٹی کے ایکزیکیوٹیو اور پیشہ ور افراد، سرکاری اہل کار اور او ایس ایچ شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔
محنت و رزگار کی وزارت نے بین الاقوامی اشتراک قائم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ملک میں لیبر معیارات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ ایسا ایک کام ایک مفاہمت نامہ تھا جو کہ محنت و روزگار سے ملحق ایک دفتر ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی اور جرمن سوشل ایکسیڈنٹ انشورنس (ڈی جی یو وی) کے مابین ہو ا جس کا مقصد کام کی جگہوں پر تحفظ و صحت کی صورتحال کو بہتر بنانا ۔ کام سے متعلق حادثات اوربیماریوں کے وقوع میں کمی لانا اور سماجی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
صنعتی منظرنامے میں آرہی تبدیلیوں کے نقطہ نظر سے کانفرنس کی سفارشات پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں بہت اہم ثابت ہوں گی۔
پیشہ وارانہ تحفظ و صحت سے متعلق اینوش (آئی این ایو ایس ایچ) ایکسپو 2017 کے موضوع پر ایک نمائش کا انعقاد بھی کانفرنس کے دوران کیا جائے گا جس میں نجی تحفظاتی آلات (پی پی ای) ، پیشہ وارنہ صحت فروغ ، اعلی خطرات سے متعلق بندوبست ، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق ٹکنالوجی سے متعلق نئے رجحانات کی نمائش ایک ہی جگہ پر کی جائے گی۔ یہ نمائش تکنیکی مواسلات کاروبار کو تعاون دینے کےلئے سب سے موثر پلیٹ فارم دستیاب کرائے گی۔ اس اینوش ایکسپو میں ہندستان اور یوروپ کے سو سے زیادہ اہم مینوفیکچررس ، سپلائروں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔
محنت وروزگار کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب بندارو دتہ تریہ نے وگیا ن بھون میں 15 مارچ 2017 کو اس کانفرنس کا افتتاح کرنے پر اپنی رضا مندی دے دی ہے ۔ صحت و کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا اس تقر یب کی صدارت کریں گے۔ حکومت ہند کے محنت ور روزگار کی سکریٹری محترمہ ایس ستیہ وتی اور ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اونیش سنگھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
एक टिप्पणी भेजें