نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب وجے سانپلا نے لوک سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں اطلاع دی کہ درج فہرست ذاتوں کےکاروباریوں کےلئے وینچر کیپیٹل فنڈ اسکیم کے تحت 17 ریاستوں کے 64 ایس سی کاروباریوں کی تجویز کو اب تک منظور کیا گیا ہے ، ریاست کے لحاظ سے گزشتہ تین
برسوں کے کاروباریوں کی تفصیلات نیچے
دی گئی ہیں۔
حکومت نے کریڈٹ انہانسیمنٹ گارنٹی اسکیم فار شیڈول کاسٹ یعنی درج فہرست ذاتوں کے لئے قرض اضافے کی گارنٹی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد ان بینکوں اور مالی اداروں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے جو درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور کاروباریوں کو مالی امداد دیتے ہیں اور درج فہرست ذاتوں کی جامع اور معاشی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں۔
اسی طرح حکومت نے درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبائل اور خواتین کے درمیان تجارت و کاروبار کو فروغ دینے کےلئے ’’اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم ‘‘کی شروعات کی ہے۔ اسی طرح ایس سی/ ایس ٹی ہب کا مقصد درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے تاجروں کو پیشہ ورانہ امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سرکاری خریداری پالیسی میں بہتر طریقے سے شرکت کرسکیں۔ علاوہ ازیں درج فہرست ذاتوں کے لئے قومی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے مستفدین کے کاروبار وینچر کےلئے قرض پر مبنی متعدد اسکیموں کو نافذ کررہی ہے۔
درج فہرست ذاتوں کے کاروباریوں کے لئے وینچر کیپیٹل فنڈ اسکیم
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے | مستفدین کی تعداد | ||
2014-15 | 2015-16 | 2016-17 | |
پنجاب | 1 | 1 | 1 |
گجرات | 1 | 2 | 0 |
مہاراشٹر | 0 | 12 | 10 |
دہلی این سی آر | 0 | 4 | 1 |
تلنگانہ | 0 | 7 | 5 |
آندھرا پردیش | 0 | 2 | 0 |
اترپردیش | 0 | 2 | 0 |
اتراکھنڈ | 0 | 0 | 1 |
تامل ناڈو | 0 | 3 | 1 |
کرناٹک | 0 | 1 | 1 |
پڈوچیری | 0 | 1 | 0 |
مغربی بنگال | 0 | 1 | 0 |
آسام (شمال مشرق) | 0 | 1 | 0 |
ہریانہ | 0 | 1 | 1 |
چھتیس گڑھ | 0 | 0 | 1 |
ہماچل پردیش | 0 | 0 | 1 |
راجستھان | 0 | 0 | 1 |
میزان | 2 | 38 | 24 |
एक टिप्पणी भेजें