Halloween Costume ideas 2015

آسٹریلیا کے وسائل کے وزیر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سےملاقات کی

نئی دہلی،  آسٹریلیا کےوسائل کےوزیرمیتھو کنیاون نےجو ان دنوں ہندستان کے تین دن کے دورے پر ہیں، خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان آپسی مفاد کے مختلف پہلوؤں خاص کر نیوکلیائی پروگرام کی وسعت سےمتعلق معاملوں پرتبادلہ خیال کیا۔ 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران آسٹریلیا کے وزیر کے ہمراہ ماہرین کا ایک وفد بھی تھا جس میں وسائل کی وزارت میں چیف آف اسٹاف ، جیمز مارٹن اور آسٹریلیا میں وسائل کی وزارت میں سینئر مشیر پال ٹروٹ مین شامل تھے۔

ا س موقع پر آسٹریلیا ئی ہائی کمشنر محترمہ ہریندر کور بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب کےساتھ اس پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جو ہند آسٹریلیا سول نیوکلیئر تعاون سمجھوتے کےنفاذ کے لئےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کی گئی تھی ۔

 انہوں نے کہا کہ اس سےنیوکلیائی پروگرام کو مزید وسعت دی جاسکے گی اور دونوں ملکوں کو آپسی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ ہندستان نے ہمیشہ ہی آسٹریلیا کے ساتھ یکساں ہم آہنگی ساجھا کی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget